Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری: ڈسکوز کیلئے بجلی مہنگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری: ڈسکوز کیلئے بجلی مہنگی
پاکستانکاروبار

عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری: ڈسکوز کیلئے بجلی مہنگی

Published July 4, 2023
Tags: Featured بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سی پی پی اے اور کے الیکٹرک نے نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دے دیں جب کہ نیپرا نے ڈسکوز کے لیے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کےمطابق بجلی صارفین پر 32 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی جس میں نیپرا مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے سماعت کل کرے گا۔نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اورسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے درخواستیں مئی کی فیول پرائس کے لیے جمع کرائی ہیں۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ ڈسکوز صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 5 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق درخواستوں کی من وعن منظوری کی صورت میں ڈسکوز صارفین پر 29 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا اور درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب نیپرا نے ڈسکوزکے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 20‬23 کے بلوں پر ہوگا۔

نیپراکا کہنا ہےکہ ڈسکوز نے اتھارٹی کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت ہوگا یا مرحلہ وار حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، ایک روپے فی یونٹ اضافے سے بھی صارفین پر 100ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

TAGGED:Featuredبجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملکی نظام قرضوں پر چلے گا تو حالات خراب ہوتے رہیں گے؛ زین شاہ
Next Article لاہور : دماغ کو کھانے والے نیگلیریا وائرس میں مبتلا پہلا مریض انتقال کرگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کراچی:13 گھنٹےلوڈشیڈنگ،جو لوگ بل دیتے ہیں ان کا کیا قصور؟ سندھ ہائی کورٹ

کراچی (ویب ڈیسک): غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری عدالت کے سامنے آہ و بکا کرنے پر مجبور ہوگئے، سندھ ہائیکورٹ…

March 6, 2024
پاکستان

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

(ویب ڈیسک):‌ لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے گلے میں رسی ڈال…

October 2, 2024
کھیل

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی 250 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ، جنوبی افریقہ کو 276 رنز سے شکست

میکے (اسپورٹس ڈیسک): آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 276 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم جنوبی…

August 24, 2025
انٹرٹینمنٹپاکستان

کراچی آرٹس کونسل: تین روزہ چھٹا سندھ لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر

کراچی (شوبز ڈیسک): آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ لٹریری فاﺅنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ تین روزہ ”چھٹا…

March 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?