Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ و پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانےکی تیاری، نیویارک اسمبلی میں 20 مارچ کو قرارداد پیش کی جائے گی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ و پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانےکی تیاری، نیویارک اسمبلی میں 20 مارچ کو قرارداد پیش کی جائے گی
پاکستاندنیا

سندھ و پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانےکی تیاری، نیویارک اسمبلی میں 20 مارچ کو قرارداد پیش کی جائے گی

Published March 17, 2024
Tags: Featured امریکا کی ریاست نیویارک کی اسمبلی پاکستان کیلئے اہم قرارداد سندھ اور پنجاب کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کا مطالبہ
Share
SHARE

نیویارک (ویب‌ڈیسک): امریکا کی ریاست نیویارک کی اسمبلی میں پاکستان کیلئے اہم قرارداد اس ماہ کی 20 تاریخ کو پیش کی جائے گی۔اس قرارداد میں نیویارک کو سندھ اور پنجاب کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس سسٹراسٹیٹ کا درجہ دینے سے متعلق یہ قرارداد پیش کریں گے، روشن امکان ہے کہ یہ قرارداد فوری طورپر منظور کرلی جائے گی۔قرارداد نیویارک اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے خاص طورپر مارچ کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور جسے قرارداد مقاصد اور قرارداد پاکستان بھی کہا جاتا ہے پیش کی گئی تھی۔

اب نیویارک کو پنجاب اور سندھ کی سسٹر اسٹیٹ بنانے سے متعلق اس قرارداد کی منظوری سے امریکی ریاست اور پاکستان کے ان دونوں صوبوں کے درمیان تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھےگا۔

نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس اس ضمن میں نومبر 2023 میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے اُس وقت کے سینیٹر اسحاق ڈار، نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی، نگران وزیر صحت ڈاکٹرندیم جان، نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سینیٹر مشاہد حسین سے ملاقاتیں کی تھیں۔

نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے لاہور چیمبر آف کامرس، کراچی چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے بھی خطاب کیا تھا۔ انہوں نے آئی بی اے میں طلبہ کو لیچکر دیا تھا اور سندھ مدرسۃ السلام کے طلبہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

اسی دورے میں سندھ اور پنجاب کی نگران حکومتوں نے فل راموس کے دورے کو سراہتے ہوئے آمادگی ظاہر کی تھی کہ نیویارک اسمبلی میں قرارداد منظور ہونے کے بعد ان صوبوں کی اسمبلیوں میں بھی ایسی ہی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

نیویارک کو پنجاب اور سندھ کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کی تجویز میں نے امریکا میں پاکستانیوں کی سرکردہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے نیویارک میں مقیم سربراہ ڈاکٹر اعجاز اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو پچھلے برس اپریل میں اس وقت پیش کی تھی جب وہ نجی دورے پر امریکا میں تھے۔

اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹراعجاز نے نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس سے گورنر سندھ کی فوری ملاقات کردی تھی جس کے بعد پریس کانفرنس میں گورنر سندھ اور ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی نے نیویارک کو سندھ کی سسٹراسٹیٹ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

بعد میں اسی نمائندے نے ڈاکٹر اعجازاحمد کی بدولت فل راموس اور سینیٹر اسحاق ڈار کی زوم کال کااہتمام کرایا تھا جس میں امریکن پاکستانیوں کی میڈیکل انشورنس پاکستان ہی میں ممکن بنانے اور نیویارک کو پنجاب کی سسٹراسٹیٹ بنانے پراتفاق کیا گیا تھا۔

اب 20 مارچ کونیویارک اسمبلی میں پاکستان کے دونوں صوبوں کو نیویارک کی سسٹراسٹیٹ بنانے کی قرارداد منظور ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر فل راموس اپریل میں پاکستان کا دوسرا دورہ کریں گے۔

اس دورے کا مقصد سندھ اورپنجاب کی اسمبلیوں میں ایسی ہی قراردادیں منظور کرانا ہے تاکہ اس عمل کا باضابطہ آغاز ہوسکے اورلوگوں کو فائدہ ملے۔

TAGGED:Featuredامریکا کی ریاست نیویارک کی اسمبلیپاکستان کیلئے اہم قراردادسندھ اور پنجاب کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کا مطالبہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کیخلاف درخواست، عدالت کی رپورٹ طلب
Next Article شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستوں پر سماعت شروع

اسلام آباد(ویب ڈیسک): عدالت عظمیٰ میں ’’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل‘‘ کے خلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس آف…

April 13, 2023
دنیا

چین-ہانگ کانگ سرحد دوبارہ کھولنے کی تیاری

کراچی (ویب ڈیسک): بیجنگ: چین نے ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جو…

January 5, 2023
پاکستان

حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، بھرپور مزاحمت کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سمیت سیاسی…

April 26, 2023
پاکستان

کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے

(ویب ڈیسک ):کراچی سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔جیونیوز سے گفتگو میں…

July 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?