Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید
پاکستان

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

Published March 17, 2024
Tags: Featured دہشتگردوں کے حملے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی گاڑی کی چیک پوسٹ کو ٹکر لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید
Share
SHARE

راولپنڈی(ویب‌ڈیسک): شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے جب کہ کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جب کہ گاڑی کی چیک پوسٹ کو ٹکر کے بعد متعدد خودکش حملے کیے گئے ، ان خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے بعد لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے ہے اور 23سال کےکیپٹن محمداحمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حولدار صابرکا تعلق ضلع خیبر، شہید نائیک خورشید کا لکی مروت، شہید سپاہی ناصرکا پشاور، شہید راجہ کا کوہاٹ اور شہید سپاہی سجاد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

TAGGED:Featuredدہشتگردوں کے حملےشمالی وزیرستان کے علاقے میر علیگاڑی کی چیک پوسٹ کو ٹکرلیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ و پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانےکی تیاری، نیویارک اسمبلی میں 20 مارچ کو قرارداد پیش کی جائے گی
Next Article پی ایس ایل9؛ اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔…

May 17, 2023
کھیل

بارش تو رحمت ہوتی ہے!ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل کیلیے پرامید

بنگلور (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی…

November 4, 2023
پاکستان

زمان پارک میں آپریشن:پولیس گیٹ توڑکرگھرمیں داخل،40کارکن گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا اور گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر کے…

March 18, 2023
پاکستان

سعودی عرب سے امداد رواں ماہ آئے گی، ڈیفالٹ نہیں‌ہوگا؛ ڈار

اسلام آباد (نجات نیوز): وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا معیشت کے…

January 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?