Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: IMF شرائط پرمنی بجٹ پیش،سیلز ٹیکس17سے 25 فیصد کرنیکی تجویز
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > IMF شرائط پرمنی بجٹ پیش،سیلز ٹیکس17سے 25 فیصد کرنیکی تجویز
پاکستانکاروبار

IMF شرائط پرمنی بجٹ پیش،سیلز ٹیکس17سے 25 فیصد کرنیکی تجویز

Published February 15, 2023
Tags: Featured ضمنی مالیاتی بل 2023 قومی اسمبلی اور سینیٹ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل 2023 قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کر دیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل 2023 ایوان میں پیش کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا، مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں معیشت ترقی کر رہی تھی، مسلم لیگ ن کے دور میں جی ڈی پی میں 112 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، ن لیگ حکومت قرضوں میں کم سے کم اضافے کی کوشش کرتی ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کے دور میں ملکی تاریخ کے رکارڈ قرضے لیے گئے، پی ٹی آئی دور میں عام آدمی کی آمدن میں کمی آئی۔

ان کا کہنا تھا بجلی کے شعبے میں اصلاحات ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، عالمی مالیاتی اداروں نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا کہا ہے، ہم نے عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے وعدوں کو نبھایا، ہم اس سب کی بہت بڑی سیاسی قیمت ادا کر رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں سیاست نہیں ریاست اہم ہے۔

اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے عوام کو سادگی اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لگژری اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھاکر 17 سے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی بھی تجویز ہے، فضائی کمپنیوں کے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کے ٹکٹس کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت کو اس چیز کا احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہے اس لیے ہم نے کوشش کی ہے کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے، اسی تناظر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں اضافہ کیا جا رہا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 40 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور بی آئی ایس پی کی رقم 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ محصولات کا 170 ارب موجودہ اور پچھلا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا، جبکہ پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے، کسانوں کے لیے 2000 ارب روپے کا پیکج دے چکے ہیں جس میں سے 1000 ارب روپے تک تقسیم کیے جا چکے ہیں، کسانوں کو زرعی آلات پر سستے قرضے دیے جائیں گے اور کسانوں کو کھاد پر 30 ارب روپے دیے جا رہے ہیں جبکہ یوتھ لون کے لیے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں، 75 ہزار سولر ٹیوب ویل لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ادویات، پیٹرولیم، اسپورٹس کی ایل سی کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ابتدائی طور پر معاشی ترقی کی رفتار سست ہو گی مگر بعد میں یہ شرح 4 فیصد تک جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد مالیاتی ضمنی بل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم اور کابینہ اپنے اخراجات کم کرنے کا پلان دے گی۔

بعد ازاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں بھی ضمنی مالیاتی بل 2023 پیش کیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔

سینیٹ میں اپویشن اراکین نے مالیاتی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی فنانس کو بھیجتے ہوئے ایوان کی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

TAGGED:Featuredضمنی مالیاتی بل 2023قومی اسمبلی اور سینیٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article احسان اللہ کی با=لنگ،روسو کی جارحانہ بیٹنگ سےسلطانز کی فتح
Next Article حکومت کی عوام پر مہنگائی کی بمباری: پیٹرول 22 روپے مزید مہنگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

بٹگرام واقعہ: چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار،حکومت ہمیں سڑک اور پل بنا کر دے؛ متاثرین

پشاور- بٹگرام (ویب ڈیسک): بٹگرام میں پیش آئے واقعے پر چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کر لیا…

August 23, 2023
انٹرٹینمنٹ

’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے‘ فیم بلوچ گلوکار واسو خان انتقال کر گئے

کراچی (شوبز ڈیسک): لگ بھگ ایک دہائی قبل معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے…

February 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

انوشکا عوامی مقامات سے دور رہنے لگی،دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؛ بھارتی میڈیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکار انوشکاشرما اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع…

September 30, 2023
پاکستان

اسرائیلی اخبار کیجانب سےپاکستان اسرائیل تعلقات کیلئےعمران خان موزوں شخصیت قرار

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیل کے نامور اخبار نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان…

September 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?