Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی نے راجہ ریاض اور نورعالم سمیت 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی نے راجہ ریاض اور نورعالم سمیت 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض اور نورعالم سمیت 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

Published August 2, 2023
Tags: پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان سمیت 13 ارکان قومی اسمبلی کوپارٹی سے نکال دیا۔پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق راجہ ریاض اور نور عالم خان کے علاوہ رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری، رانا محمد قاسم نون کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہر کو پارٹی سے نکال دیا اور بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

پارٹی چھوڑنے والوں کو برطرفی کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے بزدار اور خسرو بختیار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

تحریک انصاف نے تمام رہنماؤں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک شوکت کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور ان سے دو دن کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے 22 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی نکال دیا تھا جن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شامل ہیں۔

TAGGED:پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ژوب کینٹ پر حملے میں ہلاک دہشت گرد افغانی نکلے، دفترخارجہ کیجانب سے تصدیق اور مذمت
Next Article عمران خان کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کھوڑا:مخدوم نیک محمد ہاشمی کاسالانہ عرس اورعظمت اولیاء کانفرنس

کھوڑا شریف(نجات نیوز) کھوڑا شریف میں عالم، ادبی شخصیت بزرگ مخدوم نیک محمد ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کا 30 ویں…

January 2, 2023
پاکستان

’9 ماہ سے ناانصافی کا شکارہوں،اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی‘، بشریٰ بی بی عدالت میں رو پڑیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں بیان دیتے ہوئے…

November 4, 2024
پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں متعدد ترامیم منظور

(ویب ڈیسک ): لاہور: پنجاب میں پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں متعدد ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔محکمہ ایکسائزپنجاب…

July 8, 2023
پاکستانکاروبار

اتحادی جماعتوں سےتجاویز طلب،4 یا 5 جون کو بجٹ پیش ہونیکا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد 4 یا 5 جون کو بجٹ…

May 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?