Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی بات کے لائق نہیں،جماعت اسلامی سے بات کریںگے؛ سعیدغنی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی بات کے لائق نہیں،جماعت اسلامی سے بات کریںگے؛ سعیدغنی
پاکستان

پی ٹی آئی بات کے لائق نہیں،جماعت اسلامی سے بات کریںگے؛ سعیدغنی

Published January 17, 2023
Tags: پی ٹی آئی اس لائق نہیں جماعت اسلامی سے بات کریں گے میئر کراچی پیپلزپارٹی کا
Share
SHARE

کراچی: پی پی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اصولی طور پر میئر کراچی پیپلزپارٹی کا ہونا چاہیے جس کے لیے جماعت اسلامی سے بات کریں گے کیونکہ پی ٹی آئی اس لائق نہیں کہ ان سے بات کی جائے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کمپین بنائی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی ہے، آپ کے پاس شواہد ہیں تو متعلقہ فورم پر جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملیر میں 30 میں سے 20 نشستیں جیتی ہیں، کورنگی میں پیپلزپارٹی نے 37 میں سے 5 نشستیں جیتی ہیں، سینٹرل میں احتجاج ہورہا تھا ، جہاں پیپلز پارٹی نے 45 میں سے 5 نشستیں جیتیں، اگر ڈی آر او غلط کررہا تھا تو کورنگی میں ہماری 5نہیں 20 سیٹیں ہونی چاہیے تھیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہماری توقع سے زیادہ نشستیں لے لی ہیں، حافظ نعیم سمجھ رہے تھے میئربن جائیں گے لیکن انہیں نشستیں کم ملنے پر دھچکا لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حیدرآباد میں بھی جیتی ہے اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی، پی پی نے کئی سالوں میں بہت محنت کی ہے، شہرمیں کئی کام کیے، ضمنی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک بڑھا ہے، ووٹ کی دوبارہ گنتی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست پر بھی کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوناچاہیے، ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں، میئر بنانا ہمارا حق ہے، پوری کوشش کریں گے کہ پیپلزپارٹی کا میئر کراچی میں آئے، پی ٹی آئی اس لائق ہی نہیں ہے کہ ان سے بات کی جائے،جماعت اسلامی سے بات چیت کریں گے۔

صوبائی وزیر نےکہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، کراچی میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، اس میں بہتری کی کوشش کریں گے، شہریوں کو تفریح کے پارکس بھی کم ہیں، اس پرتوجہ دیں گے،شہر کے انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ ہے اس کو بھی ایڈریس کریں گے، سیف سٹی کے منصوبے پر کام ہورہاہے۔

TAGGED:پی ٹی آئی اس لائق نہیںجماعت اسلامی سے بات کریں گےمیئر کراچی پیپلزپارٹی کا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پارٹٰی صدر بن جائیں؛عمران : ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا؛ پرویز الٰہی
Next Article روس- یوکرین معاملے پر عالمی سطح پر گہما گہمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

Bilawal Bhutto Zardari
پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کے بیان پر بھارتی ردعمل بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق تبصرے کے…

December 17, 2022
پاکستان

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے بجلی تین روپے فی یونٹ دینے کی مخالفت کردی

مظفر آباد(ویب ڈیسک ): سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے عوام کو تین روپے فی یونٹ کے…

July 10, 2024
پاکستانتازہ ترین

پڈعیدن میں علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ٹریک بند

پڈ عیدن (ویب ڈیسک): پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی…

August 5, 2023
پاکستان

آرٹیکل 63 اے کیس:پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ، وکیل سپریم کورٹ کے معاون مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان نے آپ نے پھر ایک اور اعتراض اٹھادیا، سیاسی باتیں نہ کریں۔پی ٹی…

October 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?