(ویب ڈیسک):چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بدنظمی پر عدالت میں کھڑے ہوکر سب سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی جس پر ججز نے بھی برہمی کا اظہار کیا اور اٹھ کر چلے گئے پھر سماعت میں نماز جمعہ کا وقفہ کردیا گیا۔
دوربارہ گرفتار کیا تو پھر وہی ردعمل آئیگا، نہیں چاہتا ایسی صورتحال ہو: عمران خان
اس دوران عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور پی ٹی آئی کے وکیل سیف الرحمان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون سے معافی مانگی جب بعد ازاں سیف الرحمان نے بھی ان سے معذرت کی۔
عدالت میں شور شرابے پر عمران خان عدالت میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ تمام لوگ پرامن رہیں اور عدالت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔