Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان صلح کرانے کی خواہاں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان صلح کرانے کی خواہاں
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان صلح کرانے کی خواہاں

Published August 26, 2023
Tags: بات چیت میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں پی ٹی آئی کو سیاسی عمل سے دور رکھنا ادارے کے مفاد میں بھی نہیں ہ شاہ محمود قریشی بھی سائفر کیس میں گرفتار ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی اعلیٰ ترین قیادت بشمول پارٹی چیئرمین اور نائب چیئرمین اور صدر فی الوقت جیل میں ہیں لیکن اب پارٹی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات کی بحالی کی خواہاں نظر آتی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقید سینئر پارٹی قیادت بشمول عمران خان، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کی غیر موجودگی میں پی ٹی آئی کی دوسری سطح کی قیادت سنجیدگی کے ساتھ وہ راستے اور ذرائع تلاش کر رہی ہے جن کی مدد سے پارٹی کو اُس موجودہ صورتحال سے باہر نکالا جا سکے جہاں وہ براہِ راست اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تصادم کی راہ پر نظر آتی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک ذریعے کے مطابق، پارٹی میں اس بات پر بھی بحث ہو رہی ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مسلسل کشیدگی سے پارٹی کو فائدہ ہے نہ ملک اور ادارے کو۔

ذریعے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ پارٹی کی جانب اپنی موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لے اور اس کے عوض ادارے کو یہ ضمانت دی جا سکتی ہے کہ عمران خان فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے اپنا موقف نرم کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ترجمان صداقت علی عباسی نے کہا کہ پارٹی ملک کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ادارے اور عمران خان کے درمیان پایا جانے والا خلا دور کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے قومی ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے بھی پی ٹی آئی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو سیاسی عمل سے دور رکھنا ادارے کے مفاد میں بھی نہیں ہے، ہمیں پاک فوج کے ادارے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ادارے اور عوام کے درمیان کوئی خلیج نہیں چاہتے، قومی کاز کیلئے عوام اور ادارے کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے۔

صداقت عباسی نے مزید کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پی ٹی آئی کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے کے ساتھ مل بیٹھ کر بات چیت میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں، موجودہ حالات میں یہ ضروری ہے کہ ملک کو آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے قومی سطح پر مذاکرات ہوں۔

اسی دوران نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کہا کہ پارٹی کے حالیہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر بحث ہوئی کہ تحریک انصاف کے ایسے رہنما جو روپوش ہیں وہ سب باہر آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں، اور اگر وہ سامنے آکر کیسز کا سامنا نہیں کرتے تو وہ الیکشن نہیں لڑ پائیں گے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی 9؍ مئی کے واقعات کے بعد تشکیل دی گئی تھی تاہم، نئی کور کمیٹی کے ارکان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تھے۔ عمران خان نے اپنی گرفتاری سے قبل تمام متعلقہ افراد کو کور کمیٹی کے ارکان کے نام بتا دیے تھے اور ہدایت کی تھی کہ ان ارکان کے نام سامنے نہ لائے جائیں۔

عمران خان نے شاہ محمود قریشی سمیت کسی بھی پارٹی لیڈر کو پارٹی کا قائم مقام سربراہ نامزد نہیں کیا تھا۔ فی الحال شاہ محمود قریشی بھی سائفر کیس میں گرفتار ہیں۔

کور کمیٹی پر چھوڑ دیا گیا تھا کہ وہ مشترکہ طور پر فیصلے کریں، یہ واضح نہیں کہ کور کمیٹی نے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان صلح کرانے کیلئے عمران خان سے اجازت لی تھی یا نہیں

TAGGED:بات چیت میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیںپی ٹی آئی کو سیاسی عمل سے دور رکھنا ادارے کے مفاد میں بھی نہیں ہشاہ محمود قریشی بھی سائفر کیس میں گرفتار ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا کیساتھ تعمیری تعلقات مگر ضروری نہیں ہر معاملے پر اتفاق ہو: نگران وزیراعظم
Next Article پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں: ایرانی سفیر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بلوچستان: FC کمپاؤنڈ پرحملہ، 6 حملہ آورہلاک، 1 شہری، 6 اہلکار شہید

قلعہ سیف اللہ (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمپاؤنڈ…

May 13, 2023
پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کیخلاف درخواستوں کی سماعت جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 (چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق) کے خلاف تین…

May 2, 2023
پاکستان

حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ

(ویب ڈیسک ):حکومت نے آج اپنی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل سرکاری فرائض ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین…

August 9, 2023
پاکستان

اسلام آباد،لاہور میں جو ہو رہا ہے،تماشے کےسوا کچھ نہیں؛ قادرمگسی

عمرکوٹ - کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر نے ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف عوامی…

March 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?