Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کرے گی، بیرسٹر سیف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کرے گی، بیرسٹر سیف
پاکستان

پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کرے گی، بیرسٹر سیف

Published October 17, 2024
Tags: Featured ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کرے گی۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فارم 47 والی جعلی حکومت آئین پاکستان پر خفیہ وار کرنے جا رہی ہے۔ آئین پاکستان میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہیں۔کوشش کی جا رہی ہے کہ آئین میں ناجائز ترمیم کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئینی ترمیم کے خلاف تمام قانونی اور سیاسی مزاحمت کرے گی۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بچی کچھی سیاست کو شہباز شریف اور مریم نواز ہی دفن کریں گے۔ وفاقی و پنجاب کی جعلی حکومت آئے دن آئین ، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے لیے گزشتہ دن اغوا کیا گیا۔ گھر کی عورتوں کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ ظلم اور ریاستی جبر کے بل بوتے پر اقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کا وتیرہ ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوے مقدمات میں قید کر کے ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عمران خان پر وکلا، اہل خانہ اور دیگر تمام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی سے غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ صہیونی سازش کے تحت قائم ہونے والی شریف خاندان کی ناجائز حکومت کو ظلم و جبر کا جواب دینا ہوگا۔ جھوٹ کے بل بوتے پر اقتدار کے مزے لوٹنے والا ٹولہ عوامی نمائندگی کا اہل نہیں۔

TAGGED:Featuredایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑپی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلافقانونی و سیاسی مزاحمتمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تامل ناڈو میں شدید بارشیں: سپر اسٹار رجنی کانت کا گھر بھی ڈوب گیا
Next Article خواب میں گفتگو ممکن! سائنس دانوں کا “آلہ” ایجاد کرنےکا بڑا دعویٰ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نے اعتماد کھودیا: نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں، اسرائیلی حکام

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی میں خود ہمارا اپنا وزیراعظم بنجمن نیتن…

July 8, 2024
پاکستان

لاپتہ افراد کیخلاف درخواست کی سماعت، بلوچستان میں مکمل اور سندھ میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف درخواست کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے درمیان بدھ…

January 3, 2024
دنیا

اسرائیل سعودیہ ممکنہ معاہدے پرامریکی سینیٹرز نے اعتراض اٹھادیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے…

October 5, 2023
پاکستان

حیدرآباد بوندا باندی،بلوچستان برفباری:کراچی میں ریکارڈ سردی متوقع

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کوژک ٹاپ پر…

January 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?