لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے تسلیم کیا ہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں حملے کے وقت انہوں نے مشتعل پی ٹی آئی ورکرز کو اندر دیکھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں جناح ہاؤس میں پی ٹی آئی ورکرز نظر آئے تاہم یہ ورکرز کا انفرادی فعل تھا۔
سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نہ پارٹی نے ایسا کوئی اعلان کیا تھا اور نہ ایسی کوئی پالیسی تھی۔
انہوں نے جناح ہاؤس پر حملےکو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئےکہا کہ ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ یا جو بھی قانون لگتا ہے اس کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔