لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی پر واضح کردیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرےگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ روپے لگا چکی ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی کہہ چکا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ واپس نہ لیا تو پی ایس ایل کے لاہور اور پنڈی میں شیڈول میچز کراچی میں ہوں گے۔