(ویب ڈیسک ): پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے سب انسپکٹر رانا رمضان کی شہادت میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کی رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں کارروائی جاری ہے اور پولیس کی کارروائی میں سب انسپکٹر رانا رمضان کی شہادت میں ملوث ڈاکو سرمدبھائیو اورساجن ملوکانی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔
کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں سےکلاشنکوف سمیت سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ دونوں ڈاکوپولیس پرفائرنگ، دہشت گردی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد پولیس کی بھاری نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔