Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کواڈ اجلاس:’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ امریکی صدر کی بند کمرے میں ہونیوالی گفتگو سامنے آ گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کواڈ اجلاس:’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ امریکی صدر کی بند کمرے میں ہونیوالی گفتگو سامنے آ گئی
دنیا

کواڈ اجلاس:’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ امریکی صدر کی بند کمرے میں ہونیوالی گفتگو سامنے آ گئی

Published September 23, 2024
Tags: Featured آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے سربراہوں امریکی صدر جو بائیڈن بند کمرے میں ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی چین ہمارا امتحان لے رہا ہے کواڈ سربراہان کے اجلاس
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن کی کواڈ سربراہان کے اجلاس میں بند کمرے میں ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی جس میں امریکی صدر کو آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے سربراہوں سے کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے۔‘انگریزی اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ تبصرہ سربراہی اجلاس کے اعلامیے کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب وہ اپنے آبائی علاقہ ولمنگٹن ڈیلاویئر میں بھارتی وزیرراعظم نریندر مودی، جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز سے ایک الوداعی سربراہی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔

امریکی صدر نے کہا ’چین مسلسل جارحانہ رویے سے خطے میں مختلف محاذوں پر ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ جو بائیڈن کی یہ گفتگو کواڈ سربراہان کے ساتھ بند کمرے میں کی جانے والی گفتگو کے دوران سنی گئی۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ ’داخلی معاشی چیلنجز ’کے ساتھ کچھ سفارتی اسپیس بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تا کہ چین کے مفادات کو جارحانہ طور پر آگے بڑھا سکیں۔

انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ واشنگٹن کی طرف سے اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات جس میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپریل میں فون پر ہونے والی گفتگو بھی شامل ہے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش ہے۔

جو بائیڈن کے اس کھلے تبصرے کی غلطی نے اجلاس کے دوران چاروں ممالک کی محتاط سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد چاروں سربراہوں کے مشترکہ بیان نے چین کا براہ راست ذکر نہ کرتے ہوئے اپنی سرحدوں پر کشیدگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

کواڈ سربراہان کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ مشرقی اور جنوبی چین کی صورتحال پر سنجیدہ تشویش رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی چین کے سمندر میں متنازع جزائر طویل عرصے سے جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔

TAGGED:Featuredآسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے سربراہوںامریکی صدر جو بائیڈنبند کمرے میں ہونے والی گفتگو سامنے آ گئیچین ہمارا امتحان لے رہا ہےکواڈ سربراہان کے اجلاس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت کی آئی پی پیز کو وارننگ: معاہدے رضاکارانہ ختم کرو ورنہ نتائج کیلئے تیار ہو جاؤ!
Next Article سندھ پر موجودہ مصیبتوں کاسبب مفاد پرست جاگیردارٹولہ اوراقتداری پارٹیاں ہیں؛ قادر مگسی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عدلیہ عمران نیازی کو تحفظ دینے کیلئے آہنی دیواربن گئی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ عمران نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹرہے اور عدلیہ اسے تحفظ دینےکےلیے آہنی دیواربن…

May 12, 2023
کاروبار

حکومت کی پیٹرول گردی جاری: فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے…

April 16, 2023
پاکستان

جہانگیر ترین پھر سرگرم، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کا امکان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین…

May 24, 2023
پاکستان

بشریٰ بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکرٹریٹ کا ‘بلیک باکس’ ہے: فردوس عاشق

لاہور (ویب ڈیسک): استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ…

August 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?