رحیم یار خان (ویب ڈیسک): رحیم یار خان میں پسند کی شادی پر جرگے نے بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرنے کا فیصلہ دے دیا۔رحیم یار خان کے علاقے چک جعفر آباد میں جرگے نے پسند کی شادی پر فیصلہ سنایا جس میں جرگے نے بہن کی شادی بھائی کے سسر سے کرانے کا فیصلہ دیا۔
لڑکے کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ جرگےکے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر جوڑےکو قتل کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے۔
شادی کرنے والے جوڑے نے اپیل کی کہ ہماری جان کو خطرہ ہے اس لیے تحفظ دیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ 8 ماہ قبل جوڑے نےکراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جرگےکے متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور جرگہ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا جائےگا۔