ممبئی: امبولی پولیس نے راکھی ساونت کو اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں گرفتار کرنے کے بعد انسانی بنیادوں پر رہا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شرلین چوپڑا کے وکیل نے کہا ہے کہ راکھی نے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، اسی لئے ان کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا گیا ہے اور شرلین چوپڑا اب ان کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کررہی ہیں۔
اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر آج صبح گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے راکھی کے خلاف شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو حراست میں لیا تھا۔
معروف بھارتی ڈانسر اور ماڈل راکھی ساونت کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کو بھارتی اداکارہ شیرلن چوپڑا کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ راکھی آج شام شوہر عادل خان کے ہمراہ اپنی ڈانس اکیڈمی کا آغاز کرنے والی تھی، تاہم انھیں آج صبح امبولی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔
ٹوئٹر پر شرلین چوپڑا کی جانب سے بھی کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ راکھی کو درج کی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کرلیا گیا ہے، گزشتہ روز ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا تھا ۔
"क्यों राखी सावंत जैसी लड़कियां, दूसरी महिलाओं पर कीचड़ उछालती हैं?"
राखी सावंत को लेकर सामने आया शर्लिन चोपड़ा का बयान, भड़कते हुए सुनाया एक किस्सा।#RakhiSawant #SherlynChopra | @SherlynChopra pic.twitter.com/RSou4qGWiS
— News Tak (@newstakofficial) January 19, 2023
یاد رہے کہ شرلین چوپڑا کی جانب سے راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس اکتوبر میں ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کی حفاظت کرنےکا الزام عائد کیا، جس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کو بہت برا بھلا کہا تھا۔