Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ گیم چینجر ہے،جلدمکمل کیا جائے؛ شرجیل میمن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ گیم چینجر ہے،جلدمکمل کیا جائے؛ شرجیل میمن
پاکستانکاروبار

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ گیم چینجر ہے،جلدمکمل کیا جائے؛ شرجیل میمن

Published October 14, 2024
Tags: Featured ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ سندھ حکومت شرجیل انعام میمن مقررہ وقت سے پہلے مکمل منصوبہ کراچی کے لیے گیم چینجر
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ ٹائم لائن سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے لیے گیم چینجر ہے۔ ہمیں ہر حال میں اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہوگا۔ ریڈ لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کے لیے اولین ترجیح ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر شب و روز کام جاری ہے، اس کے باوجود کام میں مزید تیزی لائی جائے اور عوامی منصوبہ ٹائم لائن سے پہلے مکمل کیا جائے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور کراچی کے لاکھوں شہریوں کے لیے ایک پائیدار، قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کا حل فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، جس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے لاٹ 1 اور لاٹ 2 پر جاری ترقیاتی کام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تعمیراتی کام کو تیز کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ائرپورٹ کے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو تیز کرنے کے لیے ہوائی اڈے کے حکام کے ساتھ بات چیت کو تیز کیا جائے اور مزید تاخیر سے بچنے کے لیے درپیش تمام مسائل کو ایک ہفتے کے اندر حل کیا جانا چاہیے۔

اجلاس میں ٹرانس کراچی کے حکام، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی او ٹرانس کراچی شمائلہ محسن، بین الاقوامی کنسلٹنٹس ، کنٹریکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔

TAGGED:Featuredریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہسندھ حکومتشرجیل انعام میمنمقررہ وقت سے پہلے مکملمنصوبہ کراچی کے لیے گیم چینجر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، نور ایئربیس پر استقبال، گارڈ آف آنر پیش
Next Article ’آریان خان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے‘، اننیا پانڈے کا انکشاف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کون کہتا ہے پاکستان غریب ملک ہے؟ صرف راجا ریاض کے اثاثے 3 کروڑ تک بڑھ گئے

فیصل آباد (ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے…

December 29, 2023
پاکستانکاروبار

“اظہار بھی مشکل ہے، چپ رہ بھی نہیں‌سکتے” IMFملکی خودمختاری کیلئے خطرہ ہے، بجٹ میں ٹیکس انکے دباؤ پر لگایا؛ وزیر دفاع

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وفاقی بجٹ پر اعتراض داغ دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام…

July 2, 2024
پاکستانتازہ ترین

ژوب میں آپریشن: دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا سپاہی شہید

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران…

December 25, 2022
پاکستان

اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے، غزہ میں جنگ فوری بند ہونی چاہیے؛کاکڑ

تاشقند (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسرائیل کو فرعون کے نقش قدم پر چلنے والا قرار دے دیا۔ازبکستان…

November 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?