سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی۔
سوشل میڈیا پر ریحام خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی۔
ریحام خان کے نکاح کی تقریب امریکا میں ہوئی جبکہ ریحام خان کی جانب سےسوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی۔
اضح رہے کہ ریحام نے 1990 میں پہلی شادی اعجاز رحمان سے کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔
اس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان 2015 اکتوبر میں علیحدگی ہوگئی
We had a lovely Nikkah ceremony performed in Seattle with the blessings of @MirzaBilal__ parents & my son as my Vakeel. pic.twitter.com/960WQjgNqU
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
عد ازاں ریحام خان نے شوہر اور شادی سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کی جن میں ریحام خان کو سفید میکسی جبکہ ان کے شوہر کو ڈارک مہرون تھری پیس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
Finally found a man who I can trust @MirzaBilal__ pic.twitter.com/nx7pnXZpO6
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022