کراچی (ویب ڈیسک): سندھ اریگیشن کا ایک بڑا نام اور ماہر آبپاشی اے این جی عباسی انتقال کرگئے. اے این جی عباسی سندھ کے پانی مسائل کے حل اور پانی کے حق پر ایک مضبوط اور مدلل آواز رکھتے تھے . اے این جی عباسی مشرف دور میںکالاباغ اور پانی کے مسائل پر قائم کی گئی وفاقی کمیشن کے چیئرمین رہے.
انہوں نے مفصل بحث کے بعد کالاباغ ڈیم کو ایک متضاد، ناکارہ اور نقصان دہ منصوبہ قرار دیا.
اُن کی مہارت سے بنائی گئی کالاباغ ڈیم کے خلاف رپورٹ کو جنرل پرویز مشرف کی آمریت اور ملک بھر کے ٹیکنو کریٹس و آبی ماہر بھی قبول کرنے پر مجبور ہوگئے .
اے این جی عباسی کے انتقال پر سندھ کے مختلف سیاسی، سماجی رہنماؤں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے اور اُن کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا جارہا ہے .
اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اپی ایف بی وال پر پوسٹ کرتے ہوئے اے این جی عباسی کو سندھ ہمیشہ یاد رکھے گا.