کراچی شوبز ڈیسک): پاکستان کی معروف اداکارہ، سپر ماڈل سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔اداکارہ سعیدہ امتیاز کی ٹیم نے ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی ہے۔ایک گھنٹہ قبل ہی شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا ہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
معروف ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز اچانک انتقال کر گئیں، آج صبح وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
Saeda Imtiaz is no more #SaedaImtiaz
2019 میں سیاست میں بھی دلچسپی لی، سعیدہ امتیاز پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری کے عہدے پر بھی تعینات تھ ۔ pic.twitter.com/aisPweUuhi
— Omer Bhinder (@OmerBhinder36) April 18, 2023
واضح رہے کہ اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔
سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے یہ افسوس ناک خبر شیئر کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔
عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔