نیو کراچی (ویب ڈیسک): جئے سندھ قومی محاذ ( جسقم ) کے چیئرمین صنعان خان قریشی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ ہم کراچی میں ایک بار پھر لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور سندھ کے دشمنوں کو للکاریں گے۔تفصیلات کے مطابق جسقم کے چیئرمین صنعان خان قریشی نے اس حوالے سے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں آرگنائزنگ باڈی مقرر کر دی ہے، چیف آرگنائزر منور دیشی عباس جتوئی انور جمالی اور دیگر مقرر ہوئے۔
جسقم کے چیئرمین نے کہا کہ کراچی میں تنظیم کو مضبوط کرکے ہم لاکھوں سندھیوں کو اکٹھا کریں گے اور بیرونی آبادی اور ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کریں گے۔
جسقم کے چیئرمین نے جسقم ہاؤس آنے والے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے نئے عہدیداران منور دیسی عباس جتوئی انور جمالی علی رضا زاہو خمیسو ڈونگ اور دیگر سے کہا کہ کراچی کو قومی تحریک کا مرکز بنایا جائےگا۔
جسقم کے چیئرمین صنعان خان قریشی نے کہا کہ سندھ میں مہنگائی اور غربت سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، حال ہی میں کراچی میں نجی کمپنی میں راشن کی تقسیم کے دوران خواتین اور بچوں سمیت گیارہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔