Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل سے تعلقات کیلئےسعودی عرب کا جوہری پروگرام کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیل سے تعلقات کیلئےسعودی عرب کا جوہری پروگرام کا مطالبہ
دنیا

اسرائیل سے تعلقات کیلئےسعودی عرب کا جوہری پروگرام کا مطالبہ

Published March 11, 2023
Tags: Featured اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بدلے سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا مطالبہ فلسطین کی اہمیت میں کمی آئیگی
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بدلے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے دفاعی ضمانت مانگنے کے ساتھ ساتھ سویلین جوہری پروگرام بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔ امریکی ادارے نیویارک ٹائمز کے مطابق اگر یہ ڈیل ہو جاتی ہے تو جزیرہ نما عرب میں بہت بڑی پیشرفت ہو گی جبکہ یہ ایران کے خلاف اسرائیل کی سیکیورٹی میں اضافے کی وزیراعظم نیتن یاہو کی دیرینہ خواہش کو بھی پورا کردے گی۔

گزشتہ سال العریبیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے حل کا سبب بنے گا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر السعود نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے بریٹ میک گرک اور اموس ہوشتن نے مذاکرات کی قیادت کی۔

سعودی عہدیداروں نے اس سے قبل کہا تھا کہ جب تک فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی اس وقت تک وہ اسرائیل سے باضابطہ تعلقات بحال نہیں کریں گے البہ کچھ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سمجھوتہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک سفارتکار نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سعودی عرب کا بائیڈن انتظامیہ سے سویلین جوہری پروگرام کا مطالبہ پیش پیش رہا ہے البتہ یہ ڈیل ہونا اب بھی کافی دور ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل کے تعلقات بحالی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جسے ابراہام معاہدے کا نام دیا گیا تھا۔

اسرائیل کے سابق ایلچی مارٹن انڈیک نے کہا کہ سویلین نیوکلیئر پروگرام کے لیے سعودی عرب کی درخواست امریکا کے لیے باعث تشویش ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس سے جوہری ہتھیاروں کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے امریکا اور اسرائیل دونوں کو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن کانگریس اس کی مزاحمت کر سکتی ہے۔

مارٹن انڈیک نے کہا کہ سیکیورٹی معاہدے کی شرائط کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن توقع ہے کہ وہ باہمی دفاعی ضمانت سے محروم ہو جائیں گے۔

اس تجویز پر امریکا اور مشرق وسطیٰ کے حکام اور ماہرین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، کچھ لوگ صدر جو بائیڈن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے اس کے امکان پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس مجوزہ ڈیل سے علاقائی اتحاد مضبوط ہوں گے لیکن مسئلہ فلسطین کی اہمیت میں بھی کمی آئے گی۔

سعودی رائے عامہ اس تجویز کی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتی ہے، کیونکہ 76 فیصد سعودی ابرہام معاہدے کے بارے میں منفی خیالات رکھتے ہیں تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سعودی رہنما مشترکہ انٹیلی جنس اور اسپائی ویئر کے لیے اسرائیل کے ساتھ غیر سرکاری تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔

TAGGED:Featuredاسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے بدلےسویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا مطالبہفلسطین کی اہمیت میں کمی آئیگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسٹیل مل سے جبری برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے گا؛ جام کریم
Next Article ملتان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پرلاپتا آبدوز کی موجود گی کے اشارے ملے ہیں

کراچی (ویب ڈیسک): بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت سامنے آئی ہے، سرچ آپریشن میں شریک کینیڈا…

June 21, 2023
انٹرٹینمنٹ

میری فٹنس کا راز: ہر پیر کے دن روزہ رکھتا ہوں؛ اکشے کمار

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ میں فٹنس کی بات آئے تو اکشے کمار فٹنس کیلئے اپنا ایک الگ معیار رکھتے…

August 23, 2025
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

انٹرنیٹ سروس:’500 ملین کا نقصان ہو چکا‘، کی 2 ہفتوں میں مسئلہ حل کیا جائے؛ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) نے 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور…

August 15, 2024
پاکستانکھیل

کراٹے کامبیٹ 45 کلو گرام کیٹیگری:پاکستانی شاہ زیب رند نے بھارتی فائٹرکو 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا،سلمان خان بھی فین بن گئے

دبئی (ویب ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے…

April 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?