Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پرلاپتا آبدوز کی موجود گی کے اشارے ملے ہیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پرلاپتا آبدوز کی موجود گی کے اشارے ملے ہیں
دنیا

ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پرلاپتا آبدوز کی موجود گی کے اشارے ملے ہیں

Published June 21, 2023
Tags: Featured لاپتہ آبدوز اتوارکو کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت سامنے آئی ہے، سرچ آپریشن میں شریک کینیڈا کے طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پر آبدوز موجود ہونےکے اشارے ملے ہیں۔برطانوی اخبار کا دعویٰ ہےکہ زیر آب تلاش کے آلات نے آوازوں کا پتہ لگایا ہے، ہر 30 منٹ بعد آوازیں سنائی دی ہیں، یہ بات امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے ساتھ ای میل تبادلے میں سامنے آئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران زیر سمندر آوازیں سنی جانے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہےکہ آبدوز کی تلاش کے دوران کینیڈین طیارے نے زیرسمندر آوازوں کا پتہ لگایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آبدوز کی تلاش کے لیے اضافی سونر ڈیوائسز کے استعمال کے بعد اضافی صوتی اثرات سنے گئے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہےکہ تلاش کسی معجزے سے کم نہیں، دیگر نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ آبدوز دباؤکا شکار ہوکر اب تک پھٹ چکی ہوگی۔

برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ بدقسمت آبدوز ‘ٹائٹن’ تین برسوں کےدوران تین بار خراب ہوئی تھی۔

لاپتا آبدوزکی تلاش میں امریکا اور کینیڈا کے بحری جہاز اور طیارے حصہ لے رہے ہیں جب کہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا نے برطانوی آبدوز کو ریسکیو مشن میں شریک ہونے سے روک دیا ہے۔

روسی ماہرین کا دعویٰ ہےکہ آبدوز کے ریسکیو آپریشن پر 100 ملین ڈالر اخراجات آسکتے ہیں۔

آبدوز میں موجود افراد کے لیے آئندہ چندگھنٹے اہم ہیں کیونکہ آکسیجن کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے اور اگر کل دوپہر تک تلاش میں کامیابی نہ ملی تو پانچوں افراد آکسیجن سے محروم ہوجائیں گے۔

برطانیہ کے ریئر ایڈمرل کرس پیری کا کہنا ہےکہ سمندر کی تہہ میں اس قدر اندھیرا ہوتا ہےکہ سرچ لائٹ سے بھی صرف 20 فٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، ٹائٹن اگر بجلی سے محروم ہوچکی ہے تو اس میں موجود افرادکو 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنا پڑ رہا ہوگا، ابھی یہی پتہ نہیں چل سکا کہ ٹائٹن تہہ میں ہے، سطح پر ہے یا کہیں درمیان میں ہے، ٹائٹن سمندر کی سطح پر آ بھی گئی ہو تو بھی دروازے صرف باہر سےکھلنےکے سبب اندر موجود لوگوں کا نکلنا ناممکن ہے۔

خیال رہےکہ بحراوقیانوس میں 111 سال قبل غرق ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتہ آبدوز اتوار کے روز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔

آبدوز میں ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کی سیر کے لیے جانے والے 5 ارکان میں سے 2 پاکستانی نژاد مسافر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک برطانوی ارب پتی اور آبدوز کے پائلٹ اور ایک تکنیکی ماہر آبدوز میں موجود ہیں۔

TAGGED:Featuredلاپتہ آبدوز اتوارکو کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست دائر
Next Article کرسٹیانو رونالڈو 200 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ثاقب نثار کی آڈیو آج بھی میرے پاس ہے، نواز کو نکالنا اور عمران کو لانا ہے: نواز شریف

(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب…

October 2, 2024
پاکستانکاروبار

قیصر بنگالی کا خدشہ درست ثابت: رائٹ سائزنگ پر کام شروع، 60 ہزار سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم پر کام شروع کردیا…

September 2, 2024
پاکستان

ججز کو سیلاب متاثرین بحالی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا

کراچی (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت…

January 17, 2023
پاکستان

میں دوبارہ بھی جیل جانے کے لیے تیار ہوں: عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ میں دوبارہ بھی جیل جانے…

May 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?