(ویب ڈیسک):کینیڈا کے شہر مارکھم میں ایک ہفتے میں مسجد پر نفرت انگیز حملے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم نے امام مہدی اسلامک سینٹر کے دروازے پر گاڑی روک کر نمازیوں کا راستہ روک لیا۔
ملزم نمازیوں کے آگے جاکر نفرت انگیز نعرے لگاتا رہا، اس واقعے کے بعد پولیس نے 47 سالہ ملزم محسن بایانی کو گرفتار کرلیا ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلامک سینٹر آف مارکھم میں ایک ملزم نے نمازیوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچلنے کی کوشش کی تھی۔