Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پھر شکست دیدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پھر شکست دیدی
کھیل

ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پھر شکست دیدی

Published April 16, 2023
Tags: 0-2 کی برتری حاصل کرلی Featured پاکستان نے 5 میچز کی سیریز میں
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست ہوئی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور بابر و رضوان کی جوڑی نے 99 رنز کی شراکت بنائی تاہم رضوان 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

فخرزمان، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 2 رنز بناکر کیچ ہوئے۔ اس کے بعد بابر اور افتخار کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔

بابراعظم 101 رنز اور افتخار 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 44 کے مجموعی رنز پر گری جب ٹام لیتھم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد چیڈ بوویس 26 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے۔

ویل ینگ 9 ، مچل 9، نیشم ایک، رویندرا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کیوی بیٹر مارک چیپمین 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ عماد، زمان اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

TAGGED:0-2 کی برتری حاصل کرلیFeaturedپاکستان نے 5 میچز کی سیریز میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بابر کی شاندار سنچری، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 193 رنز کا ہدف
Next Article حکومت کی پیٹرول گردی جاری: فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بھارت: مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا…

April 28, 2023
پاکستان

سیلاب: ملتان سے3 لاکھ افراد کی نقل مکانی، گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب

ملتان (ویب ڈیسک): مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی…

August 30, 2025
دلچسپ و عجیب

فلپائن میں‌انسانی میٹریس ڈومینوز کا گنیز ورلڈ ریکارڈزقائم

فلپائن (ویب ڈیسک): فلپائن میں‌اب تک کا سب سے زیادہ انسانی میٹریس ڈومینوز کا گنیز ورلڈ ریکارڈزقائم کرنے کی کوشش…

November 10, 2023
پاکستان

امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات

(ویب ڈٰیسک): راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق…

November 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?