Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلوچستان بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بلوچستان بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی
پاکستان

بلوچستان بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی

Published August 2, 2025
Tags: Featured اسلحہ لے کر چلنے، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی بلوچستان میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ شہریوں کے ماسک پہننے پر بھی پابندی
Share
SHARE

کوئٹہ (ویب ڈیسک): صوبہ بلوچستان میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی اس دوران شہریوں کے ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 15 دنوں کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، صوبائی محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت صوبہ بھر میں لگائی جانے والی دفعہ 144 کے باعث تحت اسلحہ لے کر چلنے، 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور ماسک پہننے پر 15 دن کے لئے پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان 15 یوم کے دوران کہیں بھی جلسے، جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، عوامی مقامات پر ماسک اور مفلر کے ذریعے چہرہ ڈھانپنا بھی ممنوع ہوگا، اس کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت صوبے بھر میں بلوچستان حکومت کی جانب سے پہلے ہی گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر شام کے بعد پنجاب سے بلوچستان کی طرف سفر پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے، سخی سرور اور بواٹہ میں تمام اقسام کی ٹرانسپورٹ سروسز عوامی اور نجی دونوں کو روزانہ شام 5 بجے تک اپنی سروس بند کرنا ہوگی کیوں کہ صوبائی حکومت کی پابندی کے باعث اب سفر صرف دن کی روشنی میں محدود ہے، رات کے وقت سفر کسی بھی صورت میں ممنوع ہے۔

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے بتایا کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا، بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعے کے بعد حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظریہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا جا رہا ہے، بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے بعد حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں لہٰذا ٹرانسپورٹرز شام کو سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

TAGGED:Featuredاسلحہ لے کر چلنے، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندیبلوچستان میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذشہریوں کے ماسک پہننے پر بھی پابندی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: سٹی کورٹ میں آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک
Next Article عورت کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنےلیے اچھے مرد کے رشتے کا مطالبہ کرے؛ فضیلہ قاضی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ محنت سندھ کے ورکرز ویلفیئر بورڈ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ورکرز…

August 10, 2025
دنیا

چین میں افسوسناک واقعہ: اسکول بس نے 11 بچوں کو کچل دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین میں اسکول کے دروازے پر کھڑے بچوں کو ان کی بس نے کچل دیا۔عالمی خبر رساں…

September 3, 2024
پاکستان

نارتھ کراچی:مقروض باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگادی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مقروض باپ نے 3 بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر…

March 6, 2024
کھیل

T20سپر ایٹ راؤنڈ: جنوبی افریقاکی ویسٹ انڈیز کو شکست،سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے…

June 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?