ممبئی (شوبز ڈیسک): کنگ خان شاہ رخ خان کی پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی اور ریلیز سے پہلے ہی یہ فلم ناظرین اور ناقدین کی توجہ حاصل کرچکی تھی۔ ایڈوانس بکنگ زوروں پر تھی۔ پہلے دن یہ لوکل مارکیٹ میں 55 کروڑ نیٹ کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
ایک روایتی کہانی پر مبنی بھرپور ایکشن، وی ایف ایکس کے تڑکے اور اسٹائل سے سجی یہ فلم یش راج اسپائی یونیورس کی کلیدی کڑی ہے۔ یش راج کی پیش کردہ سابق فلمیں ’ٹائیگر‘ اور ’وار‘ اس فلم سے جڑ کر تھرلر اور ایکشن پر مبنی ایک زنجیر بناتی ہیں۔
چونکہ فلم ’پٹھان‘ میں مرکزی کردار ایک بھارتی ایجنٹ ہے، تو دیش بھگتی پر مبنی ڈائیلاگز اور سازشوں کا تعلق اپنے پڑوسیوں سے جوڑنا پروڈیوسرز کی مجبوری تھی اور شاید ان کے ٹارگٹ آڈیننس کا مطالبہ بھی یہی تھا۔ (اس پر ہم آخر میں مزید بات کریں گے۔)
پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی اور ریلیز سے پہلے ہی یہ فلم ناظرین اور ناقدین کی توجہ حاصل کرچکی تھی۔ ایڈوانس بکنگ زوروں پر تھی۔ پہلے دن یہ لوکل مارکیٹ میں 55 کروڑ نیٹ کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
‘PATHAAN’ CREATES HISTORY, BIGGEST DAY 1 TOTAL… #Pathaan is now BIGGEST OPENER [#Hindi films] in #India… *Day 1* biz…
⭐️ #Pathaan: ₹ 55 cr [Non-holiday]
⭐️ #KGF2 #Hindi: ₹ 53.95 cr
⭐️ #War: ₹ 51.60 cr
⭐️ #TOH: ₹ 50.75 cr
Nett BOC. #India biz. pic.twitter.com/y2c5F0ySN0
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 26, 2023
مجموعی طور پر فلم نے ایک دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ اب کیونکہ فلم بدھ کے روز ریلیز ہوئی ہے اس لیے ویک اینڈ 5 دنوں پر مشتمل ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ ان 5 روز میں فلم 250 کروڑ نیٹ کا کاروبار کرسکتی ہے۔ لیکن یہ کتنا آگے جاتی ہے اس بابت ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔
فنکار ہوں یا تجزیہ کار، بولی وڈ میں سب ہی اس کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ اس ردِعمل کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ بولی وڈ نے اس سے خاصی توقعات وابستہ کرلی تھیں، مگر کیا یہ واقعہ اتنا اہم تھا کہ پورا بولی وڈ اس کی مداح میں اکٹھا ہو، ٹوئٹس کرے، بیانات دے اور فلم کو دنیا بھر میں موضوع بحث بنا دے؟
اس کا سادہ سا جواب ہے کہ ’نہیں‘۔ یہ حب الوطنی پر مبنی، ایک پُرلطف مگر محض کمرشل فلم ہے۔ ہندوستان میں ہر سال ہزار سے زائد فلمیں بنتی ہیں، جن میں سپر اسٹارز سے سجی بڑے بجٹ کی فلموں کی کمی نہیں۔ گو گزشتہ چند برسوں میں بولی وڈ بلاک بسٹر دینے میں ناکام رہا، مگر فقط ہٹ فلموں کا قحط اس پذیرائی کی اکلوتی وجہ نہیں۔
#AnuragKashyap is all praises for SRK and his body in #Pathaan. The paparazzi asked Anurag what he thought about Pathaan after he watched the movie and we love his review! 🔥😍😎@pinkvilla #shahrukhkhan #srk #srkian #Trending #pathaan #deepikapadukone #JohnAbraham #Pathaan pic.twitter.com/BG2Sjk0534
— Pinkvilla (@pinkvilla) January 25, 2023
’پٹھان‘ کا معاملہ ذرا گہرا اور پرپیچ ہے۔ اس کی جڑیں ہندوستانی سیاست اور ثقافت میں بڑھتے انتہاپسندانہ رویوں تک جاتی ہیں، جس نے بولی وڈ اور اس کی سیکولر سوچ کو گہنا دیا تھا۔ پٹھان کی کامیابی بولی وڈ پر چڑھائی کرنے والے انتہاپسندوں پر بھی کاری ضرب ہے۔
پٹھان محض ایک ایکشن، مسالا فلم نہیںہے،یہ گزشتہ 5 برس کی اہم ترین بولی وڈ فلم ہے۔
شاہ رخ خان نے ایک طویل عرصے انڈسٹری پر راج کیا۔ ایسا وقت بھی آیا جب وہ اس دوڑ میں تنہا ہی شامل تھے اور باقی اسٹارز بہت پیچھے رہ گئے تھے، مگر پھر وقت پلٹا۔ ’گجنی‘ کے ساتھ عامر خان نے باکس آفس کے تاج کی سمت جست لگائی اور بعد ازاں ’تھری ایڈیٹس‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ اسی طرح سلمان خان نے بھی ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دیں۔
یہ وہ زمانہ تھا، جب ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کے بعد شاہ رخ خان کے قدم ڈگمگانے لگے تھے۔ گو انہوں نے ’چنائی ایکسپریس‘ جیسی آل ٹائم بلاک بسٹر بھی دی، مگر 2014ء کے بعد شاہ رخ کے ستارے گردش میں آگئے۔ کچھ نیا اور انوکھا کرنے کی خواہش نے اس اسٹار کو بے سمتی کا شکار کردیا۔
’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک بڑا وقفہ لے لیا۔ ادھر کورونا وائرس بھی آن دھمکا۔ سینما گھر بند ہونے لگے۔ یوں ناظرین کو کنگ خان کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنےکے لیے 4 برس انتظار کرنا پڑا۔ واپسی کی گھڑی شاہ رخ خان پر ماضی کی مسلسل ناکامیوں کا بھاری دباؤ تھا، مگر یہ دباؤ فقط شاہ رخ خان پر نہیں تھا بلکہ 25 جنوری کی صبح تک بولی وڈ بھی شدید پریشانی کا شکار تھا۔
PATHAAN THEATRE REACTIONS🔥#PathaanReview #ShahRukhKhan
— Jay (@JayShahRukhKhan) January 26, 2023