(ویب ڈیسک) : ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس نے ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ٹکٹ بکنگ کے پہلے دن چار کروڑ کے ٹکٹ بیچ کر ’جوان‘ نے سلمان خان کی ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
’جوان‘ کے ایڈوانس ٹکٹوں کی بکنگ صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک جاری رہی اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے رواں برس کے آغاز میں 3.39 کروڑ کے ٹکٹ بیچ کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
میگا تھرلر اور ایکشن فلم کے تامل ورژن کیلئے 20 لاکھ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے کیوں کہ اس میں تامل اسٹار نیانترا اور وجے سیتھوپتی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پہلے دن کے اختتام تک پورے انڈیا میں ’جوان‘ کے ایک لاکھ 24 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور اس میں آنے والے دنوں میں اضافے کی توقع ہے۔