Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 200 یونٹ والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دے رہے ہیں:وزیر اعظم نےحاتم طائی کی قبر کو لات ماردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 200 یونٹ والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دے رہے ہیں:وزیر اعظم نےحاتم طائی کی قبر کو لات ماردی
پاکستانکاروبار

200 یونٹ والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دے رہے ہیں:وزیر اعظم نےحاتم طائی کی قبر کو لات ماردی

Published July 9, 2024
Tags: 200 یونٹ تک بجلی استعمال Featured سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت وزیراعظم شہباز شریف
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا، اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے سیاست کو چمکانے کےلیے بڑے بول بولے گئے، کہا گیا 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے مگر کرپشن کے بڑے اسکینڈل آئے، گندم اور چینی کی درآمد اور برآمد میں جیبیں بھری گئیں، کہا گیا لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے مگر 190 ملین پاؤنڈ پر ہاتھ پھیرے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ دنیا میں تیل کی قیمت اوپر جارہی تھی مگر عدم اعتماد سے بچنے کےلیے تیل کی قیمت کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں 28 ہزار ٹیوب ویل کنکشنز پر بجلی استعمال ہوتی تھی مگر بل نہیں دیتے تھے جس سے ہمیں 10 سال میں 500 ارب کا نقصان ہوا، ان 28 ہزار ٹیوب ویل کنکشن کو کاٹ کر انہیں سولر پر منتقل کریں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئے گی اور اس سے سالانہ 70 سے 80 ارب کی بچت ہوگی جبکہ کسانوں کی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ پرتنقید کی گئی کہ آئی ایم ایف کے کہنے پربجٹ بنایاگیا، آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام کررہے اس میں کوئی راز نہیں ہے، بجٹ پر ہم نےعوام سے غلط بیانی سے کام نہیں لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں یقیناً ٹیکس لگے لیکن اشرافیہ پرٹیکس پہلی بارلگا، پہلی بار رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگا جس سے 100 ارب ملنے کا امکان ہے، مزید لگنا چاہیے اور اگلے سال ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس کے لیے مزید تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا جس پر انہوں نے جائز احتجاج کیا، 200 یونٹ والے صارفین کوبجلی کے نرخ میں تین ماہ کےلیے رعایت دے رہےہیں، 200یونٹ تک صارفین کو 4 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ فائدہ ہوگا، کراچی کے پروٹیکٹڈ صارفین کوبھی اس سے فائدہ پہنچےگا۔

وزیر اعظم شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کی بندرگاہ پر سالانہ 1200 ارب روپے امپورٹ ٹیکس کی چوری ہوتی ہے، ملک میں اربوں روپے کی کرپشن کو بند کرنا ہوگا، پی این ایس سی کے پاس 11 جہاز ہیں اربوں روپے خرچ آتا ہے، پاکستان میں بحری جہازوں کے ذریعے سامان کی برآمد پر سالانہ 5 سو ارب روپے خرچ کیےجاتے ہیں۔

TAGGED:200 یونٹ تک بجلی استعمالFeaturedسیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایاصارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایتوزیراعظم شہباز شریف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور میں‌اپنی ماں کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
Next Article عدلیہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کی جانیوالی قانون سازی منظور ہونے دے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

شدید گرمی: سَن اسکرین استعمال کریں، خطرناک شعاعوں سے بچیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اگر آپ اپنی جلد کو سیاہ دھبوں اور جھڑیوں جیسے دیگر مسائل سے دور رکھنا چاہتے ہیں…

April 8, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق، 4 مسافر لاپتہ

کراچی (ویب ڈیسک): خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے کے باعث…

April 27, 2023
پاکستان

کراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق، درجنوں دکانیں جل گئیں

کراچی (ویب ڈیسک): راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک…

November 25, 2023
پاکستان

حالات اس طرف گئے تو آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے: رانا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ حالات اس طرف گئے تو حکومت کے…

April 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?