کراچی (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی کے سینئررہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ جس دن پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی تو شہباز شریف مصیبت میں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں قائم رہیں گی تاہم وفاقی حکومت کے لیے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں ہے مگرشہباز حکومت کو سپورٹ کررہی ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ جس دن پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی شہباز شریف مصیبت میں ہوں گے۔ عمران خان کا مستقبل نظرنہیں آتا۔ یہودی لابی اور بین الاقوامی قوتیں چاہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔
جب عوام چاہے گی ملک کی معاشی صورتحال سنبھل جائے گی۔