کراچی (ویب ڈیسک): صوبہ سندھ کے دارالحکومت میں کراچی پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا جس میں شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔
کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر حلہ کیا گیا ہے جس میں حملہ آوروں کی جانب سے شدید فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
پولیس کے دفتر کے باہر دھماکے بھی سنے گئے اور فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ میرے آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے مقام سے ایک زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔