Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان میں چھاتی کے سرطان میں اضافہ؛ نیشنل کینسر رجسٹری کی رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > پاکستان میں چھاتی کے سرطان میں اضافہ؛ نیشنل کینسر رجسٹری کی رپورٹ
صحت

پاکستان میں چھاتی کے سرطان میں اضافہ؛ نیشنل کینسر رجسٹری کی رپورٹ

Published June 24, 2023
Tags: 707 سرطان کے کیسز کا جائزہ لیا گیا Featured حیرت انگیز طور پر مردوزن میں چھاتی کا سرطان ملک میں 269
Share
SHARE

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے تحت نیشنل کینسر رجسٹری نے پہلی مرتبہ ڈیٹا اور اعدادوشمار پرمبنی ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2015 تا 2019 کے دوران ملک میں 269,707 سرطان کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں مردوں کی تعداد 46.7 فیصد اور خواتین کی تعداد قدرے زیادہ یعنی 53.61 فیصد شمار کی گئی ہے۔صوبہ وار تقسیم کے مطابق 45.13 فیصد کیسز پنجاب، 26.83 فیصد مریض سندھ، 16.46 فیصد خیبر پختونخواہ اور 3.52فیصد کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ حیرت انگیز طور پر مردوزن میں چھاتی کا سرطان سب سے عام دیکھا گیا اس کے بعد بالترتیب ، منہ بڑی آنت، جگر اور پھیپھڑوں کا سرطان عام تھا۔

تعداد کے لحاظ سے مردوں میں بالترتیب منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر سب سے عام پائے گئے۔ خواتین میں چھاتی، اووری(بیضہ دانی)، منہ، رحم کے نچلے حصے (سروِکس)، اور بڑی آنت کا کینسر عام دیکھنے میں آیا۔

جبکہ بچوں میں خون کا سرطان اور نوعمروں میں ہڈیوں کا کینسر زیادہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چھاتی کا سرطان ایشااس کے بعد بالترتیب منہ ، بڑی آنت، جگر اور پھپھیڑوں کا سرطان عام تھا۔ جبکہ پورے ایشیا میں چھاتی کا سرطان بھی سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ یوں نیشنل کینسر رجسٹری بھی اس کی تصدیق کرتی ہے کیونکہ پاکستان میں بھی چھاتی کا سرطان سرِ فہرست ہے۔

چھاتی کا سرطان عام طور پر نوجوان خواتین میں عام پایا جاتا ہے اور 30 برس تک کی خواتین اس کی شکار ہورہی ہیں۔ پھر اس سرطان کے وسیع تشخیصی پروگرام کی عدم موجودگی، سماجی دباؤ، عزیزواقارب کو بروقت مطلع نہ کرنے کی باعث یہ مرض آخری مرحلے پر ہی سامنے آتا ہے۔ یہی مرض پاکستان میں خواتین کے لیے جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔

مردوں میں منہ (اورل) کا سرطان سرفہرست ہیں اور چھاتی کے سرطان کے برخلاف منہ کے کینسر کی جانچ بہت آسان ہوسکتی ہے اور ملک میں 75 فیصد مردوں میں اس کینسر کی شرح پائی جاتی ہے۔

تمباکونوشی، پان، گٹکا، چھالیہ، نسوار منہ سے متعلق ناکافی آگہی، حفظان صحت کے اصولوں سے عدم واقفیت کی بنا پر منہ کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کراچی، خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں نسوار کا استعمال عام ہے۔ اسی طرح دوسرے اہم جان لیوا کینسر، جگرکے سرطان کو بھی حفاظتی اقدامات کےتحت روکا جاسکتا ہے۔

جگرکے سرطان کی تشخیص کے بعد مریض سالوں کی بجائے چند ماہ میں ہی لقمہ اجل بن جاتے ہیں کیونکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی شرح پاکستان میں بہت زیادہ ہے۔ اس سےجگر کی صحت مزید پیچیدہ ہوجاتی ہیں۔ تاہم ملک میں بڑی آنت کے سرطان کی شرح میں تیزی سے اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں غذائی عادات میں نمایاں تبدیلی ہیں جو منفی ہیں۔

بڑی آنت کےسرطان میں فاسٹ فوڈ، جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات کو کسی بھی طرح نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب پھیپھڑوں کی سرطان بھی بڑی حد تک اموات کی وجہ بن رہی ہے جس کی وجہ تمباکو نوشی اور دھویں کے بغیر تمباکو کا استعمال بھی ہے۔ لیکن اس کی شرح تناسب میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اس تحقیق میں کراچی کینسر رجسٹری، پنجاب کینسر رجسٹری، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے اعدادوشمار، مسلح افواج میں پیتھالوجی کا ادارہ، ملتان میں نشتر میڈیکل ہسپتال اور اسلام آباد میں الشفا ہسپتال کا ڈیٹا شامل ہے۔

TAGGED:707 سرطان کے کیسز کا جائزہ لیا گیاFeaturedحیرت انگیز طور پر مردوزن میں چھاتی کا سرطانملک میں 269
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سہانا شاہ رخ خان 23 سال کی عمر میں 12 کروڑ کی زرعی زمین کی مالک بن گئی
Next Article یوگا کے عالمی دن پر امریکا، بھارت کے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ترکیہ؛ جنگلات میں 2 ماہ سےلگی خوفناک آگ پر قابو نہیں‌پایا جاسکا، کوشش میں مزید 2 فائر فائٹر جاں بحق

برصہ- ترکی (ویب ڈیسک): ترکیہ دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے…

July 28, 2025
کاروبار

عیدقریب آتے ہی مرغی دوبارہ 700 روپےکلو کردی گئی

کراچی (ویب ڈیسک): عیدالفطر قریب آتے کراچی میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو اور زندہ مرغی چارسو پچاس…

April 19, 2023
کھیل

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک‌):انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں…

October 6, 2024
پاکستان

نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے: فضل الرحمان کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ…

July 20, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?