Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شیریں مزاری اورفیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شیریں مزاری اورفیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
پاکستانتازہ ترین

شیریں مزاری اورفیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Published May 23, 2023
Tags: تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا مجھے تیسری بار جیل لے کر گئے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈےلائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز رہائی کے بعد خاندان سے پوچھا کیا عمران خان نے میرے لیے ٹوئٹ کی؟ تو بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان کو سب یاد رہے جس کا گھر تباہ ہوگیا وہ فیاض الحسن یاد نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ زوم میٹنگ میں ترجمانوں کو کہا جاتا تھا کہ فوج مخالف بیانیہ تیار کیا جائے، یکم مئی کی ریلی پریکٹس کے طور پر رکھی گئی کہ فوجی دفاتر کی طرف رخ کریں، 6 مئی کو عمران خان کے حکم پر کچہری چوک پر ریلی رکھی گئی، واثق قیوم، عمر تنویر کے علاوہ رہنماؤں کو رضا مند کیا کہ مریڑ پل کراس نہیں کرنا، واثق قیوم کو ڈائریکٹ میسج آیا کہ جی پی او چوک پہنچیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 14 مئی کو زوم میٹنگ میں بیرونی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوشش کی، 70 امریکی کانگریس ارکان کا لابی کرنے کا معلوم ہوا تو دھچکا لگا، فوج اور پاکستان سے محبت آج نہیں ہمیشہ سے تھی اور ہے۔

فیاض چوہان نے اعلان کیا کہ سیاست نہیں صرف پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، صوبے شہر اور پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے اعلان کیا کہ اب میرے بچے، والدہ اور میری صحت ترجیح ہے، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں، گزشتہ 10، 12 دنوں کے درمیان میری صحت خراب ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، میں بھی 9 اور 10 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حوالےسے بیان حفلی بھی دیاہے، ہر قسم کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہے، جی ایچ کیو، پارلیمان، سپریم کورٹ جیسی ریاستی علامتوں پر تشددکی مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دس بارہ روز سے اغوا اور رہائی کے دوران میری صحت پر اثر پڑا، میری بیٹی ایمان مزاری کو خاص طور پر آزمائش سے گزرنا پڑا، جب مجھے تیسری بار جیل لے کر گئے تو بیٹی بہت رو رہی تھی اس کی ویڈیو دیکھی، میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آج سے پی ٹی آئی یاکسی سیاسی جماعت کاحصہ نہیں ہوں۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ سب سے پہلے بچے اور والدہ میری ترجیح ہیں، شوہر زندہ تھے تو بچوں پر ان کا سایہ تھا، اب بچوں، والدہ اور صحت پر توجہ دوں گی۔

TAGGED:تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہےسیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیامجھے تیسری بار جیل لے کر گئے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جناح ہاؤس حملہ کیس: سابقہ آرمی چیف کی نواسی خدیجہ شاہ کو گرفتار
Next Article معیشت کو بچانے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل نکالا جائے: کراچی چیمبر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائے وفاق میں آگ لگانے پر تلی ہے، گورنر

پشاور (ویب ڈیسک): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے…

November 27, 2024
پاکستانتازہ ترین

ڈر ہے کہ اس بینچ کا فیصلہ بھی 14 مئی کے فیصلے جیسا نہ ہو: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بینچ…

June 23, 2023
پاکستان

75 فیصد خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے: آئی جی پختونخوا

پشاور (ویب ڈیسک): آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے…

October 5, 2023
پاکستانکاروبار

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف 1090 درخواستوں کی سماعت جاری، عوام انصاف کے منتظر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ایک ہزار 90 درخواستوں کی…

October 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?