Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ، کے پی تیسرے نمبر پر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ، کے پی تیسرے نمبر پر
پاکستان

سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ، کے پی تیسرے نمبر پر

Published June 21, 2024
Tags: Featured انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ہزارہ ڈویژن میں لوڈشیڈنگ کم ترین سطح پر ہے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں مثلاً بنوں ضلع میں بجلی چوری 95 فیصد تک ہے اور یہاں لوگوں کو بل ادا ایک اہلکار نے بتایا کہ بجلی چوری ایک مرتبہ پھر بتدریج بڑھ گئی ہے کیونکہ عبوری حکومت نے اس رجحان کو روکنے کیلئے جو اقدامات کیے تھے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے شور شرابے کو درست مان بھی لیا جائے اور بظاہر کئی لوگ ایسا سمجھتے بھی ہیں کہ خیبر پختونخوا میں طے شدہ گھنٹوں سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو یہ صورتحال حقیقت سے برعکس ہے، سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ سندھ میں ہوتی ہے جس کے بعد دوسرا نمبر بلوچستان کا ہے۔

خیبر پختونخوا اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ فہرست لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہے جو 12 گھنٹے سے زائد ہے اور اس کی وجہ بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہے۔ کے پی میں 198 فیڈرز، سندھ میں 605 فیڈرز جب کہ بلوچستان میں 540 فیڈرز پر 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

پنجاب میں لوڈ شیڈنگ تو ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر نہیں ہے کیونکہ تقابلی لحاظ سے یہاں بجلی چوری کم ہے۔ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ شہر قصور وزیراعظم شہباز شریف کا انتخابی حلقہ بھی ہے۔ اس شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6 گھنٹے تک ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ بجلی چوری ایک مرتبہ پھر بتدریج بڑھ گئی ہے کیونکہ عبوری حکومت نے اس رجحان کو روکنے کیلئے جو اقدامات کیے تھے وہ عملاً الیکشن کے نتیجے میں منتخب ہونے والی حکومت کے دور سے شروع ہونا تھے۔

طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان کے ایک گرڈ اسٹیشن پر جا کر دھمکی دی کہ اگر بجلی 12 گھنٹے سے زائد رہی تو وہ گرڈ اسٹشین کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ وزیراعلیٰ کا آبائی شہر ڈی آئی خان ایسے شہروں میں شامل ہے جہاں بجلی چوری 80 فیصد سے زیادہ ہے۔

ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں مثلاً بنوں ضلع میں بجلی چوری 95 فیصد تک ہے اور یہاں لوگوں کو بل ادا کرنے کی ترغیب بھی کوئی نہیں دیتا، ساتھ ہی نادہندگان کی بجلی بحال کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بجلی ضلع کی بنیادوں پر بند نہیں کی جاتی، بجلی فیڈرز کے لحاظ سے بند کی جاتی ہے۔ مثلاً کے پی میں 198 فیڈرز ہیں جہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ہزارہ ڈویژن میں لوڈشیڈنگ کم ترین سطح پر ہے۔ بندش ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں چوری 20 فیصد سے زیادہ ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ مردان شہر کو بجلی کی چوری سے پاک شہر بنانے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا لیکن یہاں بھی صورتحال ابتر ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوری صفر پر لانے کے بعد شہر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کیلئے مردان کا دورہ کیا۔

TAGGED:Featuredانہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ہزارہ ڈویژن میں لوڈشیڈنگ کم ترین سطح پر ہےایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں مثلاً بنوں ضلع میں بجلی چوری 95 فیصد تک ہے اور یہاں لوگوں کو بل اداایک اہلکار نے بتایا کہ بجلی چوری ایک مرتبہ پھر بتدریج بڑھ گئی ہے کیونکہ عبوری حکومت نے اس رجحان کو روکنے کیلئے جو اقدامات کیے تھے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی: ترجمان اسرائیلی فوج
Next Article ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

گورنر کا نوٹیفکیشن ٹھیک تھا یا نہیں؟ عدالت دیکھے گی

لاہور (نجات نیوز): گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پنجاب اسمبلی سے…

January 12, 2023
پاکستان

مسلم لیگ ن ڈیڑھ سال میں معیشت ٹھیک کرنے میں ناکام ہوئی: شرجیل میمن

(ویب ڈیسک) : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم…

November 12, 2023
پاکستان

‘ایم کیو ایم،ن لیگ کا معاہدہ شاید پنجاب کیلئے ہوگا، جہاں‌سرےسے بلدیاتی حکومتیں موجود ہی نہیں’

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام سے متعلق ایم کیو ایم…

March 3, 2024
پاکستانصحت

راولپنڈی میں ڈینگی کنٹرول سے باہر: 27نئے مریض رپورٹ، مجموعی تعداد 622 ہوگئی

راولپنڈی (ہیلتھ ڈیسک): راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کا خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے…

September 28, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?