Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، ہمارے کام کو عالمی اداروں نے سراہا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ نےایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، ہمارے کام کو عالمی اداروں نے سراہا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ نےایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
پاکستان

سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، ہمارے کام کو عالمی اداروں نے سراہا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ نےایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

Published March 12, 2025
Tags: f Featured تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے قائداعظم اور ذوالفقارعلی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھارہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک سال میں جوکچھ کرسکتے تھے وہ کیا، ہم قائداعظم اور ذوالفقارعلی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھارہے ہیں۔اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔

سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سندھ حکومت نے بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے،کوشش کی ہے کہ گورننس میں ڈیجیٹلائزیشن لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعی رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں اٹھائیس ارب روپے ہم کسانوں کو دے چکے ہیں جبکہ تیرہ ہزار چار سو اٹھائیس طلباء کو گریجویٹ کراچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں 196 نئی روڈز کی اسکیمز دیں، ٹوٹل پچیس سو کلو میٹر روڈ بنایا۔ سندھ حکومت کی چودہ عمارتوں کو سولرائز کرچکے ہیں، سولر سے سرکاری عمارتوں پر اسی فیصد کم یونٹ استعمال کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا اس نے گندم کی ہر بوری کو چیک کیا، ابھی جو گندم موجود ہے وہ بہت اچھی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ بنایا، پیپلز ہاؤسنگ منصوبے میں بیس لاکھ ویلیڈیشن مکمل ہو چکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گیارہ لاکھ بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں، چار لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دورہ کیا اور اس منصوبے کو انتہائی شفاف قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے معذور افراد کیلئے سالانہ 90 ملین روپے فنڈز فراہم کئے، گمبٹ اسپتال میں 1185 لور ٹرانسپلانٹ کر چکے ہیں، ہم نے جناح میں تیسری سائبر نائیف لگائی، انڈس کے نئے کامپلیکس میں ہماری اٹھارہ ارب کی لاگت ہوگی، ٹراما سینٹر کراچی میں تیرہ ہزار سے زائد سرجریز کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا اور ایک سال میں تقریباً 10ارب روپے ایک لاکھ سے زائد ہاریوں کو دے چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ طلبہ کے لیے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام شروع کیا، اس پروگرام سے 3 جامعات میں 11 ہزار 71 طلبہ نے گریجویٹ کیا جب کہ آئی ٹی میں ہم نے 3 پورٹلز بنائے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز ہمارا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جب کہ کراچی میں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، گھوٹکی میں زرعی ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا ہے، ڈرون کے ساتھ دیہاتوں کی ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی ہے۔

TAGGED:fFeaturedتقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدسندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہےقائداعظم اور ذوالفقارعلی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھارہے ہیںوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میری ٹائم وزارت میں نیا اسکینڈل، 2 آپریشنل بحری جہاز فروخت کردیے
Next Article ٹرمپ کی ٹیسلا کے لیےماڈلنگ: گاڑی خرید کر ایلون مسلک کی کمپنی کی پروموشن کی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نئے الیکشن کی تیاری کریں، عمر ایوب کا عمران خان کےقوم کے نام پیغام کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے جبکہ عمران…

July 25, 2024
پاکستان

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کی تقرری کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت جانیکا اعلان

(ویب ڈیسک):پشاور: پی ٹی آئی نے سابق وزیراعلی محمود خان اور اکرم درانی کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے انتخاب…

November 12, 2023
پاکستان

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(ویب‌ڈیسک): شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان…

March 17, 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر لی، فواد چوہدری

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی…

January 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?