Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ کیساتھ ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر دھوکہ کیا گیاہے؛ ترقی پسند پارٹی کااحتجاج و مظاہروں کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ کیساتھ ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر دھوکہ کیا گیاہے؛ ترقی پسند پارٹی کااحتجاج و مظاہروں کا اعلان
پاکستانتازہ ترین

سندھ کیساتھ ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر دھوکہ کیا گیاہے؛ ترقی پسند پارٹی کااحتجاج و مظاہروں کا اعلان

Published July 22, 2024
Tags: اقتدار کی قیمت سندھ کو فروخت کر کے ادا کرتی ہے ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، کرپشن اور وسائل کے قبضوں
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، کرپشن اور وسائل کے قبضوں کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو ہمیشہ اپنے اقتدار کی قیمت سندھ کی زمینوں اور وسائل کو فروخت کر کے ادا کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی کو عوام نہیں بلکہ کرسی عزیز ہے اور وہ اس کرسی کے لئے ہر کچھ کرنے کو تیار ہے۔ سندھ کے اوپر مصیبت بنے جاگیردار اور سردار جو انگریزوں کے دور سے لے کر سندھ کے قومی اجتماعی مفادات کے خلاف اپنے ذاتی مفادات حاصل کرتے آ رہے ہیں، آج وہ سب پیپلز پارٹی کے چھتری تلے جمع ہو کر سندھ کے خلاف فیصلے کر رہے ہیں.

ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سندھ میں جان بوجھ کر جرگے کرائے جا رہے ہیں تاکہ سرداری نظام کو اور مضبوط کیا جائے۔ جرگے ملکی عدالتوں کے دیے گئے فیصلوں کے مطابق مکمل غیر قانونی ہیں اور ان کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔ ایس ٹی پی نے ہمیشہ جاگیرداری اور سرداری نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ ماضی میں بھی ایس ٹی پی نے جاگیرداروں کو للکار کر ان کی نجی جیلیں توڑ کر ہزاروں قیدی ہاریوں کو آزاد کرایا تھا۔ اب بھی ایس ٹی پی ان تمام برائیوں کے خلاف بھرپور سیاسی جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ڈیجیٹل مردم شماری کرائی گئی جس پر سندھ نے شروع میں ہی اعتراض کیا تھا کہ یہ مردم شماری کے نام پر دھوکہ ہے۔ اب جو شماریات کے اعداد و شمار ظاہر کیے گئے ہیں وہ مکمل جھوٹے ہیں جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں۔ سندھ میں سندھی بولنے والوں کی تعداد کم دکھائی گئی ہے، اسی طرح کراچی شہر میں 45 سے 50 لاکھ سندھی بولنے والے موجود ہیں جنہیں کم کر کے 22 لاکھ 60 ہزار دکھایا گیا ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں کم کر کے دکھایا گیا ہے، یہ تمام چالیں سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔ آنے والے وقت میں دیہی علاقوں کی نشستیں کم کر کے کسی غیر سندھی کو وزیر اعلیٰ کے منصب پر بٹھانے کی سازش کی جائے گی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تین سال سے قید معصوم بچی پریا کماری کو آزاد کر کے وارثوں کے حوالے کیا جائے۔ اجلاس میں کارسر پہاڑ کے نام پر کارونجھر کو کاٹنے، سندھ کی زمینوں پر مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے نام پر قبضے کو غیر قانونی قرار دے کر اسے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 28 جولائی کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سندھ کی زمینوں پر مختلف پروگراموں اور منصوبوں کے نام پر قبضے، کارسر کے نام پر کارونجھر کی کٹائی، کینجھر، گورکھ اور دیگر تاریخی مقامات پر قبضے، ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر جھوٹے اعداد و شمار، سندھ میں پانی کی کمی اور سندھ پر غیر قانونی کینال کی تعمیر، اور پریا کماری کی بازیابی نہ کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ 27 اکتوبر کو کراچی میں یوم شہداء کا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کریں گے۔

اجلاس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین جام عبدالفتاح سمیجو، حیدر شاہانی، حیدر ملاح، ڈاکٹر سومار منگریو، عاشق سولنگی، قادر چنا، نثار کیریو، ڈاکٹر عبدالحمید میمن، ہوت خان گاڈھی، ڈاکٹر احمد نوناری، جام شوکت ابڑو، گوتم چنا، خیر محمد مگسی، ڈاکٹر مظہر میمن، اعجاز سندھی اور دیگر نے شرکت کی۔

TAGGED:اقتدار کی قیمت سندھ کو فروخت کر کے ادا کرتی ہےذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہےسندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، کرپشن اور وسائل کے قبضوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ جیسی دولت مند زمین کےلوگ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سےانتہائی افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؛ قادر مگسی
Next Article بلآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی کا اعتراف کرلیا: مریم نواز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انتخابات ملک کا اندرونی معاملہ، شہریوں کو سیاسی عمل پربات کا حق حاصل ہے

(ویب ڈیسک ):ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ…

February 15, 2024
پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی میں افغانستان سے لائے گئے امریکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آگئے

(ویب ڈیسک): راولپنڈی: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت…

December 31, 2023
پاکستان

سندھ میں بارشی صورتحال شدید، روہڑی ، بیگاری کینالز اور بمبلی مائینر میں شگاف سے درجنوں دیہات زیر آب

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں…

August 5, 2024
پاکستانتازہ ترین

یوم آزادی پر وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 120 دن…

August 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?