Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مردم شماری پرسندھ کوتحفظات ہیں،عمران سے بات نہیں ہوگی؛ زرداری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مردم شماری پرسندھ کوتحفظات ہیں،عمران سے بات نہیں ہوگی؛ زرداری
پاکستان

مردم شماری پرسندھ کوتحفظات ہیں،عمران سے بات نہیں ہوگی؛ زرداری

Published March 6, 2023
Tags: Featured رہ جاتا تو مزید ادارے بیچ دیتا عمران خان کو نہیں معلوم ملک تباہ ہورہا ہے
Share
SHARE

وہاڑی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید رہ جاتا تو مزید ادارے بیچ دیتا، سیاسی لوگوں سے بات ہوسکتی ہے مگر عمران خان سے نہیں کیوں کہ وہ خود کہتا ہے کہ یوٹرن غلط نہیں۔وہاڑی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ معیشت تباہ ہونے والی ہے لیکن جو حکومت سے چلا گیا اسے نہیں معلوم تھا ملک تباہ ہورہا ہے، ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ مزید انتظار کرتے اور الیکشن کرالیتے مگر ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ کام ایسے کردیے تھے کہ انہیں روکنا تھا اگر نہ روکا جاتا تو وہ مزید ادارے بیچ دیتا کیوں کہ اس کی عادت ہے، یہ ہماری دھرتی ہے جو ہم اسے نہ کسی کو دے سکتے ہیں اور نہ بیچ سکتے ہیں۔

بلاول کے وزارتیں چھوڑنے کے بیان پر آصف زرداری نے کہا کہ بلاول جوان آدمی ہے اسے غصہ بہت جلدی آجاتا ہے، میں 67 سال کا ہوں غصہ پینے کا عادی ہوں، وہ آکسفورڈ سے پڑھ کر آیا ہے وہ کہتا ہے مجھے آپ لوگوں نے وعدہ کیا تھا پورا کیوں نہیں کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی لوگوں سے بات ہوسکتی ہے لیکن غیر جمہوری جماعتوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی، عمران خان خود کہتا ہے کہ میں یوٹرن کرتا ہوں یہ میری خصلت ہے حالاں کہ سیاست میں ہے کہ ایک بار زبان دے دی تو یوٹرن کیسا؟ مگر یہ کہتا ہے کہ یوٹرن درست ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ہٹلر اور نپولین یوٹرن لیتے تو یوں ہوجاتا، جس نے صرف ہٹلر اور نپولین پر صرف ایک کتاب پڑھی ہوتی ہے وہ ایسی باتیں کرتا ہے جبکہ پوری جنگ کا جائزہ لیں تو ہٹلر اور نپولین کو موسم کے لحاظ سے ٹریپ کیا گیا ایسا نہیں ہے کہ وہ یوٹرن لیتا تو اسے چھوڑ دیتے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا وزارت داخلہ کا اپنا معاملہ ہے میں اس میں دخل اندازی نہیں کرتا، وزارت داخلہ مجھ سے کیوں پوچھے گی؟ انہیں جو کرنا ہے وہ کرگزرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹیل مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں، پی ڈی ایم کا موقف اپنا ہے ہمارا موقف اپنا، ہم ان سے ملتے ہیں بات کرتے ہیں، ان کے ساتھ چلتے ہیں، ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں حکومت کا حصہ ہیں اسی لیے فاروق نائیک نے سپریم کورٹ میں درخواست دی کہ ہمیں بھی سنا جائے انتخابات والے معاملے میں۔

ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ سیاست میں انسان کو جفاکشی کرنی پڑتی ہے، جیل کاٹنی پڑتی ہے اور عمران خان اس کا عادی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پوری قوم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح عدلیہ کو درست کرنے کی کوشش کی جائے گی، راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے مقبولیت کی بنیاد پر نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کے اثرات کی وجہ سے جیتا۔

TAGGED:Featuredرہ جاتا تو مزید ادارے بیچ دیتاعمران خان کو نہیں معلومملک تباہ ہورہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایس یو پی کا پیدل سندھ مارچ حیدرآباد کی حدود مٰیں‌داخل ہوگیا
Next Article کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

انتہائی نایاب نسل کا بلیک ٹائیگر سیوڈو میلانسٹک 30 سال بعد بھارت میں‌مل گیا

اڑیسہ - بھارت (ویب ڈیسک): بھارت میں انتہائی نایاب نسل کے بلیک ٹائیگر کی موجودگی نے سب کو حیران کر…

December 24, 2023
پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل: سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں پر تیسری سماعت…

June 26, 2023
دنیا

عراق: نینوا میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 113 افراد جاں بحق، 150 زخمی

نینوا (ویب ڈیسک): عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی سے 113 سے زائد…

September 27, 2023
کھیل

سابق کرکٹرزپنشن:عمران خان بھی ڈیڑھ لاکھ روپےماہانہ لیتے ہیں

کراچی (ویب ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لی جانے والی پنشن کی تفصیل پہلی مرتبہ…

January 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?