Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے سندھ میں بدامنی، بے روزگاری، اور تعلیم کی بہتری کیلیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے سندھ میں بدامنی، بے روزگاری، اور تعلیم کی بہتری کیلیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
پاکستان

سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے سندھ میں بدامنی، بے روزگاری، اور تعلیم کی بہتری کیلیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

Published April 23, 2024
Tags: "آئیں سندھ سنواریں " Featured احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان تعلیم کی بہتری کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی سندھ میں بدامنی، بے روزگاری
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی نے سندھ میں بدامنی، بے روزگاری، اور تعلیم کی بہتری کے لیے “آئیں سندھ سنواریں ” کے نام سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے. جس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 7 مئی گھوٹکی، 8 مئی کندھ کوٹ، 9 مئی جیکب آباد سکر، 16 مئی قمبر شهدادکوٹ، 17 مئی لاڑکانہ، 18مئی دادو، 19، مئی نوشہروفیروز، 25، مئی نوابشاھ، 26 مئی سانگھڑ، 27 مئی میرپورخاص، 28 مئی عمرکوٹ ، 29مئی تھرپارکر، 5 جون بدین، 6 جون ٹنڈومحمد خان، 7 جون سجاول، 8 جون ٹھٹہ، 11 جون ٹنڈوالہیار، 12 جون مٹیاری، 25 جون جامشور، 26 جون حیدرآباد اور 7 جولائی کراچی ڈویژن کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

یہ فیصلہ سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پارٹی کے تنظیمی شعبہ اور پارٹی کی آئین کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

اجلاس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین حیدر شاہانی، حیدر ملاح، عاشق سولنگی، قادر چنا، ہوت خان ​​گاڈہی، جام شوکت اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات، بے روزگاری، کرپشن اور مہنگائی کا ذمہ دار حکمران طبقہ ہے، جنہیں عوام کی بجائے اپنے مفادات کی فکر ہے۔

ملک کی معاشی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے اور عوام ایک وقت کےکھانے کے لیے پریشان ہیں۔

حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا عذاب ہے اور حکمران خود دن دہاڑے کرپشن سے جائیدادیں بنا رہے ہیں۔

اجلاس میں‌مزید کہا گیا کہ ایسی صورتحال کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی سندھ کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عوامی طاقت اور سیاسی جدوجہد سے احتجاجی تحریک چلائے گی۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی اور ترقی پسند مزدور فیڈریشن کی طرف سے شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یکم مئی کا دن منایا جائیگا، جس کے تحت سندھ بھر میں ریلیاں اور جلسے کیے جائیں گے۔ جب کہ 19 مئی کو شہید فہیم فاروق عباسی اور 10 جون کو شہید کلمتی اور شہید حسن مگسی کا یومِ شہادت بھی منایا جائے گا۔

TAGGED:"آئیں سندھ سنواریں "Featuredاحتجاجی تحریک چلانے کا اعلانتعلیم کی بہتری کے لیےسندھ ترقی پسند پارٹیسندھ میں بدامنی، بے روزگاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، گورنر، وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا، شہر مکمل بند
Next Article ویمنز سیریز: ویسٹ انڈیز کی لگاتار پاکستان کو تیسری شکست، سیریز 0-3 سے جیت لی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور کے 25 سالہ کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فلم فیسٹیول

ممبئی(ویب ڈیسک ): بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان کے 25 سالہ فلمی سفر کو خراجِ…

September 15, 2024
انٹرٹینمنٹ

گلوکاری شروع کی توخاندان مخالف ہوگیا، چچا نے والد سے تعلقات ختم کردیئے؛حمیرا چنا

کراچی (شوبز ڈیسک): معروف گلوکارہ حمیرا چنا نےکہا ہے کہ گلوکاری کے ابتدائی دنوں میں انہیں اپنے ہی خاندان کی…

July 27, 2025
پاکستاندنیا

افغانی طالبان پاکستان پرناراض، طورخم سرحد 4 روز سے بند

طورخم (ویب ڈیسک): طورخم سرحد مسلسل 4 روز سے بند ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور جلد خراب ہونے والی…

February 23, 2023
صحت

امریکا میں خنزیر کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری کا تجربہ

واشنگٹن (ہیلتھ ڈیسک): امریکا کے سرجنز نے پہلی بار ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص میں خنزیر کے…

August 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?