Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کیلئےگلوکارہ ریاناکو پونے 2 ارب روپے معاوضہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کیلئےگلوکارہ ریاناکو پونے 2 ارب روپے معاوضہ
انٹرٹینمنٹ

امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کیلئےگلوکارہ ریاناکو پونے 2 ارب روپے معاوضہ

Published March 1, 2024
Tags: 'پری ویڈنگ' تقریبات میں پرفارم Featured بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ معروف گلوکارہ کو پونے 2 ارب روپے معاوضہ
Share
SHARE

گجرات (شوبز ڈیسک): بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے معروف گلوکارہ کو پونے 2 ارب روپے معاوضہ دیا جارہا ہے۔آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

معروف شخصیات سمیت گلوکارہ ریانا بھی گزشتہ روز جام نگر پہنچیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ریانا آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں پرفارم کریں گی اور اس سے عوض انہیں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریانا کو پرفارم کرنے کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈز( یعنی ایک ارب 76 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ادا کیے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات میں مہمانوں کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ ڈھائی ہزار کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبات کے لیے 25 سے زیادہ باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر پہنچے گی۔مینیو میں اندوری کھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ پارسی کھانے سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی پکوان مہمانوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین دنوں تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران مینیو میں کل ڈھائی ہزار کھانے ہوں گے جبکہ کوئی بھی پکوان دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

مہمانوں کے لیے ناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے شامل ہوں گے، دوپہر کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ اور رات کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ خصوصی ڈشز ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دن کی تقریبات میں 5 فنکشنز ہوں، تقریبات کے لیے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت بالی وڈ کی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 25 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

TAGGED:'پری ویڈنگ' تقریبات میں پرفارمFeaturedبھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانیچھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹمعروف گلوکارہ کو پونے 2 ارب روپے معاوضہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایاز صادق اسپیکر اورپی پی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
Next Article کراچی میں تیز بارش والا سسٹم ختم، ملک میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جو آج ہو رہا ہے اتنا گزشتہ دور حکومت میں بھی ہو رہا تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو کچھ آج ہو…

August 20, 2024
پاکستانکاروبار

پنشن ترامیم منظور: اہل خانہ کو پنشن صرف 10 سال تک ملے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وہ پنشن اصلاحات جن کا بہت چرچا تھا حکومت نے منظور کر لی ہیں اور ان میں…

July 2, 2024
انٹرٹینمنٹ

قطر میں سزا پانیوالے بھارتی جاسوسوں کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، بی جے پی رہنما

نئی دلی (شوبز ڈیسک): بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھاکے سابق…

February 14, 2024
کھیل

ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم: ایلکس ہیلز 14 ہزار رنز بنانیوالےتیسرے کھلاڑی بن گئے

(اسپورٹس ڈیسک): کرس گیل اور کیرون پولارڈ کے بعد ایلکس ہیلز نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔گزشتہ…

August 31, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?