Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں، سراج الحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں، سراج الحق
پاکستانتازہ ترین

عوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں، سراج الحق

Published September 27, 2023
Tags: آئی پی پیز کے معاہدے ختم کر دینے چاہئیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ماہانہ بجلی کے بل کو سرکاری ڈاکہ قرار دے دیا۔سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اندر یہ مذید ہمت نہیں ہے کہ وہ جرمانے ادا کرسکیں، عوام ہر مہینے بجلی کا بل دیتے ہیں وہ دراصل بل نہیں ایک سرکاری ڈاکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا ہے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا اور 75روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کی جائے گی، آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت 100روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے۔

سراج الحق نے بتایا کہ ہم نے ایک توانائی کانفرنس کروائی جس میں ماہرین کو بلایا گیا، انہوں نے بتایا نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدے ٹھیک نہیں ہوئے، دوسرا حکومت ان ملکوں سے تیل لیتی ہے جو ڈالر پر پیمنٹ لیتے ہیں، ایران نے کہا کہ ہم سستی گیس اور سستا تیل دینے کو تیار ہیں اور اپنی پائپ لائن بھی بچھا دی لیکن پاکستانی حکومت کہتی ہے کہ ہم پر دباؤ ہے، افغانستان اور نیپال بھی تاجکستان سے بجلی برآمد کرتے ہیں لیکن پاکستان کے مقابلے میں ان کی بجلی کی قیمت پھر بھی کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج بھی تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی ترین بجلی بنتی ہے، سولر انرجی سے بننے والی بجلی کی قیمت 16روپے فی یونٹ ہے لیکن حکومت اسے نیشنل گرڈ میں ڈال کر عوام سے 55روپے فی یونٹ وصول کئے جاتے ہیں، عوام بجلی کے بل دینا چاہتے لیکن جب حکومت خود ڈاکے ڈالے تو عوام حکمرانوں سے کیا توقع کر سکتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے جتنے منصوبے بنائے گئے اس میں عوام کا کوئی فائدہ نہیں، صرف ذاتی مفادات کا فائدہ ہے، حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدے کئے اور کوئلے سے 88 پرائیویٹ کمپنیوں نے بجلی بنانی شروع کی جو مہنگی ہے، پانی اور تھرمل سے بننے والی بجلی کی قیمت کوئلے سے بننے والی بجلی قیمت کے مقابلے میں 30فیصد کم ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 2014 میں پیپلز پارٹی نے مہنگی بجلی کے معاہدے کئے اور بعد میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت آئی ، تینوں سیاسی پارٹیوں نے بجلی بنانے والی پرائیویٹ کمپنیز کے حوالے سے کچھ نہیں کیا کیونکہ یہ کمپنیاں انکی ڈونرز ہیں، کپیسٹی چارجز کی مد میں اتنی بجلی پرائیویٹ کمپنیوں نے بنائی نہیں جتنے پیسے ہم انہیں ادا کر چکے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ دوسرا لائن لاسسز کا مسئلہ ہے، گزشتہ سال پاکستانی عوام نے لائن لاسسز کی مد میں 1ہزار بلین ادا کئے ہیں اور 20سالوں میں یہ 20ہزار ارب تک جاتا ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پر بوجھ لادا گیا، پاکستان میں لیسکو، پیپکو، فیسکو سمیت ایسی 11 کمپنیاں ہیں جس کے سرکاری افسران کا خرچہ پاکستانی عوام اٹھاتا ہیں، عوام بجلی کے بل کی مد میں 5سرکاری اداروں کا بھی خرچہ اٹھا رہے ہیں، جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے ان تمام ڈسٹریبیوٹرز (تقسیم کار کمپنیوں) کو ختم کر کے ایک کمپنی بنائی جائے۔

امیر جماعر نے کہا کہ بجلی میں تیسرا بڑا مسئلہ بجلی چوری کا ہے، پاکستانی عوام نہیں بلکہ سرکاری ادارے اور افسران بجلی چوری کرتے ہیں، وزیراعظم ہاؤس، صدر ہاوس، سپریم کورٹ، دیگر ادارے بجلی کا بل ادا نہیں کرتے جس کا بوجھ بھی عوام برداشت کرتے ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں 68 فیصد ٹیکسسز عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں، آئی پی پیز کے معاہدے ختم کر دینے چاہئیں ان کمپنیز نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا ہے، اگر ان معاہدوں کو ختم کرنے کے لیے انٹرنیشنل کورٹ میں بھی جانا پڑے تو جانا چاہیے، ہم نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے کیس تیار کیا اور ہم یہ معاملہ سپریم کورٹ لے کر جا رہے ہیں۔

TAGGED:آئی پی پیز کے معاہدے ختم کر دینے چاہئیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیول ایڈجسٹمنٹ کا ناگ عوام کو ڈسنے کے لیے پھر تیار :بجلی 1روپیہ 82 پیسےمہنگی ہوگی
Next Article اسکرپٹ دیکھ کرفلم ‘حیدر کا کوئی معاوضہ نہیں لیا: شاہد کپور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی:موبائل شاپس پرڈکیتی،سابق رینجرزاہلکارسمیت3ملزمان گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں دو موبائل فون کی دکانوں…

March 21, 2023
پاکستانتازہ ترین

بنوں:کالعدم تنظیم کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، سائنس لیب کو جلادیا

بنوں (ویب ڈیسک): بنوں میں کالعدم تنظیم نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کرکے سائنس لیب کو آگ لگادی۔پولیس کے…

December 30, 2023
پاکستانتازہ ترین

معیشت پرعمران خان کو ڈار کا لائیو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لائیو…

January 27, 2023
پاکستانکاروبار

حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کیساتھ شئیر کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کردیں۔ذرائع وزارت…

May 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?