Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’سوچا تھا بارڈر کراس‘ کرلوں گی تو شوہر کو بتاؤنگی‘، بھارتی لڑکی انجو کا بیان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ’سوچا تھا بارڈر کراس‘ کرلوں گی تو شوہر کو بتاؤنگی‘، بھارتی لڑکی انجو کا بیان
پاکستان

’سوچا تھا بارڈر کراس‘ کرلوں گی تو شوہر کو بتاؤنگی‘، بھارتی لڑکی انجو کا بیان

Published July 25, 2023
Tags: Featured ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستانی نوجوان نصراللہ سے ملاقات کیلئے واہگہ سمیت تمام ازدواجی اور سماجی سرحدیں عبور کر کے پاکستان پہنچنے والی ’’انجو‘‘ نے کہا ہے کہ ‘‘،سوچا تھا ’’بارڈر کراس‘‘ کر لوں گی تو شوہر کو بتاؤں گی۔اپنے ویڈیو پیغام میں انجو کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پاکستان میں بہت خوش اور مکمل محفوظ ہوں گی واپس آکر میڈیا، پولیس اور انتظامی اداروں کو تمام جوابات دوں گی۔

دیر بالا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انجو ابھی نصراللہ سے شادی کی بات منظر عام پر اس لیے نہیں لارہی کیونکہ پھر اسے بھارت سے پاکستان آنے کی اجازت اور موقع نہیں مل سکے گا، انجو’’ ہندو نہیں عیسائی‘‘ ہو چکی ہے ’’منگنی کی تیاریاں‘‘ کر رہے ہیں جس کے بعد انجو واپس چلی جائے گی اور’’ شادی کیلئے دوبارہ آئے گی‘‘ ۔

دوسری طرف انجو کے شوہر اروند کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ انجو یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ کچھ دنوں کے لیے جے پور جا رہی ہے لیکن اتوار کو اروند کو میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ انجو سرحد پار گئی ہے، ’’بیوی کا فون‘‘ کبھی چیک نہیں کیا اس سے’’ رشتہ خراب‘‘ ہوتا ہے۔

اروند کے مطابق ’23 جولائی کی شام جب بیٹے کی طبیعت خراب ہوئی تو انجو سے پوچھا گیا کہ وہ کب واپس آئیں گی تو انھوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں ہیں اور جلد ہی واپس آجائیں گی۔‘

انجو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے رہائشی نصراللہ سے ملنے کے لیے ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی
اروند کے مطابق انجو نے کسی کو اپنے پاکستان جانے کے بارے میں کبھی شک نہیں ہونے دیا اور انھیں بس اتنا معلوم تھا کہ انجو کے پاس کئی سال پہلے بنوایا گیا پاسپورٹ تھا۔

4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے بھارت جانے والی سیما کے برعکس انجو قانونی طور پر ویزا لے کر پاکستان پہنچی ہےانجو واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں رہتی تھی۔

ادھر نصراللہ کا کہنا ہے کہ انجو 20 اگست کو اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی، انجو میرے خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ گھر کے ایک علیحدہ کمرے میں رہ رہی ہے۔

خیال رہے کہ انجو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے رہائشی نصراللہ سے ملنے کے لیے ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی۔

پاکستان کیسے پہنچی اور کیا منصوبہ ہے؟ بھارتی لڑکی نے سب کچھ بتا دیا

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو 30 دن کا ویزا دیا گیا ہے، جو صرف اَپردیر کے لیے موزوں ہے۔

شیرینگل کی ایک یونیورسٹی سے سائنس گریجویٹ کرنے والے نصر اللہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، انہوں نے حکام کو ایک حلف نامہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی دوستی میں کوئی محبت کا زاویہ نہیں ہے اور انجو 20 اگست کو بھارت واپس چلی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپر دیر ضلع سے باہر نہیں جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مشتاق کا کہنا ہے کہ انجو اپنے ویزا دستاویزات کے مطابق 20 اگست کو واپس جائے گی، ان کے سفری دستاویزات کی جانچ کی جس کی بنیاد پر اسے’عدم اعتراض’ کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

نصراللہ نے بتایا کہ انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
Next Article سندھ اور بلوچستان میں بارشیں: حب ڈیم مکمل بھرنے میں صرف ڈیڑھ فٹ کی سطح باقی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں کی کُل مالیت کتنی ہے؟

(ویب ڈیسک ):بالی وڈ کا معروف جوڑا امیتابھ اور جیا بچن کے مشترکہ اثاثوں کی مالیت کی تفصیلات منظرِ عام…

February 15, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے اور یہ سیاسی فائدہ اٹھاسکیں: عطا تارڑ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ مخصوص پروپیگنڈے کے تحت ملک کو 71ء والے حالات…

May 27, 2024
پاکستان

لاپتہ افراد معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی؛ سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): سپریم کورٹ نے پانچ سال سے بچیوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے…

January 27, 2023
کھیل

پاکستان کا بھارت کیساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیزیز کے لیے گرین سگنل…

May 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?