کراچی (شوبز ڈیسک): ہر سال بالخصوص ماہ رمضان میں ملکی اور غیر ملکی معروف شخصیات سعودی عرب کے شہر مکہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرتی ہیں، رواں سال بھی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے عمرے کی ادائیگی کی۔پاکستانی اداکارہ صبا فیصل، میرا جبکہ اسپورٹس کے شعبے سے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف اور کپتان بابر اعظم نے ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مقدس ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر بھی شیئر کی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان مقدس مقام مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ باؤلر خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے ہیں۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر عمرہ ادائیگی کے بعد کی تصاویر شیئر کیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹر فخر زمان نے بھی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور تصویر شیئر کی۔
پشیمانم، پشیمانم ، پشیماں ، یا رسول اللہ#JummaMubarak #madina pic.twitter.com/gAg5pmHDm4
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) March 31, 2023
افتخار احمد نے بھی حارث رؤف اور دیگر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’ خوش قسمت ہوں کہ میں نے مقدس ماہ رمضان میں عمرہ ادا کیا’۔
Alhamdulillah. I feel immensely blessed to be able to perform Umrah in this holy month of Ramadan. Allah SWT ka bohat shukar guzaar hoon 🤲🏻 🕋 pic.twitter.com/xhqfMCs9EK
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) April 1, 2023
فلم اسٹار میرا نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا اعلان انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔
انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی اور تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی خوش قسمتی ہے ۔
اداکارہ صبا فیصل نے فروری میں انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے ساتھی اداکارہ سیما پاشا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللہ ہم نے عمرہ ادا کرلیا ہے‘۔
اس سے قبل سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی اپنے بیٹے اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہاں بہترین وقت گزرا، اللہ ہمیں بار بار بلائے، ان شا اللہ، ہر چیز کے لیے الحمد للہ، یا رب تیرا شکر ہے‘۔