(ویب ڈیسک): کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
قومی اداروں کی تیزرفتار نج کاری، پی آئی اے کی نج کاری سے 300ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے کے منصوبے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس نے 66500پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کی تھی جبکہ دسمبر 2023 میں ہنڈریڈ انڈیکس 66426 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان میں المشرق سمیت دیگر غیرملکی بینکوں کی سرمایہ کاری دلچسپی، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے درمیان انضمام اور ایس آئی ایف سی کے توسط سے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بڑی نوعیت کی غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات کے باعث کاروباری دورانیے میں تیزی ہے۔