Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر مہنگا،سونا ہوا سستا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر مہنگا،سونا ہوا سستا
تازہ ترینکاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر مہنگا،سونا ہوا سستا

Published December 29, 2022
Tags: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈالر کی قیمت فی تولہ سونا مثبت رجحان
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا۔ حصص بازار کا 100انڈیکس467 پوائنٹس کا اضافے سے 39 ہزار 747 پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت میں صرف 4 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز بعد آج مثبت رجحان دیکھا گیا۔ حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 467 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، ملک میں اج سونے کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا۔ حصص بازار کے100 انڈیکس میں467 پوائنٹس کا اضافہ ہو ا۔ امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روزہ منفی رجحان کے بعد آج مثبت رجحان دیکھا گیا۔ آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 467 پوائنٹس اضافے کےبعد 39 ہزار 747 پر بند ہوا۔ آٹو موبائل، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سیکٹر گرین زون میں رہا۔

آج حصص بازار میں 325 کمپنیز کے شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 214 کی قیمتوں میں اضافہ،93 کے حصص میں کمی جبکہ 18 کمپنیز کے شیئر کی قیمتیں مستحکم رہی۔ آج 22 کروڑ77 لاکھ شیئر کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے رہی ۔

رواں ہفتے کے پہلے روز بروز پیرکو100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار155 کی سطح پر پہنچاتھا تاہم دوسرے روز منگل کو منفی زون میں داخل ہوا اور 100 انڈیکس 352 پوائنٹس گنوا کر 39 ہزار 802 پر بند ہوا تھا ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بروز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور100 انڈیکس 523 پوائنٹس کمی سے39 ہزار802 کی سطح پر آگیا تھا تاہم آج چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ آج انٹربینک میں ایک ڈالر چار پیسے مہنگا ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ایک ڈالر235 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق، گرین بیک کے مقابلے میں روپیہ 0.04 کی گراوٹ کے بعد 226.41 پر بند ہوا۔ رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 22 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے14 پیسے پر بند ہوا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور ایک ڈالر 235 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ10 گرام سونے کا بھاؤ171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 56 ہزار550 روپے ہے جبکہ بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہو ہے ۔

TAGGED:پاکستان اسٹاک ایکسچینجڈالر کی قیمتفی تولہ سونامثبت رجحان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی سی بی کا سندھ انٹر اسکول کرکٹ چیمپئن 2022 فائنل قمبر میں منعقد
Next Article کراچی: منظور کالونی میں گھر میں گیس دھماکا، 4 افراد جھلس گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترینکاروبار

پی آئی اے نے ایک مزید ایئر بس A320 طیارہ حاصل کرلیا

قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں مزید نئے طیارے کا اضافہ ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے بیڑے…

December 23, 2022
پاکستانتازہ ترین

غزہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل، فاطمہ بھٹو اور ثانیہ مرزاسمیت شخصیات کا اظہار تشویش

کراچی (ویب ڈیسک): اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک بار پھر شدید بمباری اور پورے غزہ میں انٹرنیٹ کی سروسز…

October 28, 2023
پاکستانکاروبار

کسٹمز کی کارروائی 7 کروڑ روپےکا اسمگل شدہ سامان ضبط

کراچی (ویب ڈیسک): کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ عملے نے میٹھادر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل…

February 21, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات کاجہانگیر ترین سے رابطہ

(ویب ڈیسک ): لاہور: سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرلیا۔…

May 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?