تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیل میں کل مکمل ہڑتال کے اعلان کے پر اسرائیلی وزیر خزانہ بتسالل اسموترچ اپنے ہی عوام کو دھمکیاں دینے لگے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مغویوں کے اہل خانہ اور ٹریڈ یونین کی جانب کل ہڑتال کے اعلان پر بتسالل اسموترچ نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خزانہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ جو شخص بھی ہڑتال پر جائے اسے تنخواہ نہ دی جائے۔انہوں نے ٹریڑ یونین کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہوہ حماس سربراہ یحییٰ سنوار کا خواب پورا کررہے ہیں اور اسرائیلی مزدوروں کی نمائندگی کرنے کے بجائے وہ حماس کی نمائندگی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ آج غزہ میں 6 اسرائیلی مغیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی شہریوں میں حکومت کے خلاف غم و غصہ بڑھ گیا ہے اور مغویوں کی رشتے داروں نے حکومت پر مغویوں کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کے لیے کل ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔
اسرائیلی کی طاقتور ٹریڈ یونین ہستدروت نے اپیل کی حمایت میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ٹریڈ یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اب صرف ہماری ہی مداخلت ان لوگوں کو جھنجھوڑ سکتی ہے جنہیں جھنجھوڑے جانے کی ضرورت ہے، کل صبح سے پورے اسرائیل کی معیشت ہڑتال پر ہوگی۔
اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یاری لاپید کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کی گئی ہے۔