Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپر ایٹ مرحلہ: بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے دی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > سپر ایٹ مرحلہ: بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے دی
کھیل

سپر ایٹ مرحلہ: بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے دی

Published June 25, 2024
Tags: Featured آسٹریلیا 3 میچز میں ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کر کے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا،ڈیوڈ وارنر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 181 رنز بناسکی اور اسے 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ہار کے بعد کینگروز کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر کافی مشکل ہوگیا۔

آسٹریلوی ٹیم کو اب گروپ 1 میں بنگلادیش اور افغانستان کے میچ میں افغان ٹیم کی کم مارجن سے شکست کا انتظار کرنا ہے۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار بولر مچل اسٹارک کو واپس لایا۔

بھارت کی اننگز
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی بولرز کا بھرکس نکالا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس لگاتے رہے۔انہوں نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27اور جڈیجا 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی اننگز
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا،ڈیوڈ وارنر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے جارجانہ اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو جیت کی امید دلوائی لیکن پھر مارش 37 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ گلین میکسویل 20 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کو جاری رکھا اور نصف سنچری مکمل کی لیکن پھر وہ بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

مارکس اسٹوئنس نے 2،ٹم ڈیوڈ 15 اور میتھو ویڈ ایک رن بناسکے۔

یوں آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی۔ اس جیت کے ساتھ ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

گروپ 2 سے انگلینڈ اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

بھارت 27 جون کو انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا۔

گروپ 1 کی صورتحال
اس وقت بھارت گروپ 1 میں 3 میچز میں کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلیا 3 میچز میں ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کر کے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

گروپ 1 سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے بعد ہوگا، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلادیش تینوں سیمی فائنل کی دوڑ میں اب تک شامل ہیں۔

افغانستان کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے آسان راستہ ہے کہ وہ بنگلادیش کو شکست دے اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے جبکہ اس کی ہار کی صورت میں تینوں ٹیموں کے درمیان معاملہ نیٹ رن ریٹ پر جائے گا۔

TAGGED:Featuredآسٹریلیا 3 میچز میں ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کر کے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا،ڈیوڈ وارنر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر
Next Article کراچی: 2 روز کے دوران سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے 150 مریض داخل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھ گئے: سرفرازکو سیاسی بنا پر کپتانی سے ہٹایا گیا؛نعمان نیاز،سرفراز احمداچھا آپشن ہے؛ رزاق

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): معروف اسپورٹس صحافی اور کرکٹ اینالسٹ ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز…

October 29, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

جون 2023 سےمریخ پر انسانی زندگی کا آغاز ہوگا؛ ناسا

کراچی (ٹیک ڈیسک): ناسا نے اعلان کیا کہ رواں سال جون میں 4 خلائی رضاکار مریخ پر زندگی گزارنے والے…

March 30, 2023
پاکستانصحت

کراچی یکے بعد دیگرے وائرس کی زد میں: ’زیکا وائرس‘ کی موجودگی کابھی انکشاف

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): 2021 میں کراچی میں پھیلنے والی وائرل بیماری کا معمہ حل ہوگیا۔نجی یونیورسٹی کے محققین نےکراچی میں…

June 29, 2024
پاکستان

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

(ویب‌ڈیسک): اسلام آباد: سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور…

October 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?