Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار
پاکستان

سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار

Published November 27, 2024
Tags: Featured از خود نوٹس لینے سے انکار پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر آئینی بنچ نے ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی، موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختواہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ’گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بنچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، آئینی بنچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے‘۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ ’سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں‘، جسٹس امین الدین بولے کہ ’جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں اسے نہیں دیکھ سکتے‘، جب کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ’یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتے‘، اس کے ساتھ ہی آئینی بنچ نے ازخود نوٹس کی استدعا مسترد کردی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے طلباء یونین بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سٹوڈنٹس یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سٹوڈنٹس یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پراعتراضات ختم کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کردیا، سپریم کورٹ نے درخواست پر صوبائی ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل جسٹس جمال خان مندوخیل نے تلور کے شکار کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی، جس کے باعث تلور کے شکار کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ’بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرچکا ہوں، اس لیے بینچ میں شامل نہیں ہوسکتا‘۔

TAGGED:Featuredاز خود نوٹس لینے سے انکارپی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوںسپریم کورٹ کے آئینی بینچ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ عمران کا پیغام
Next Article گرینڈ آپریشن کے بعد اسلام آباد میں معمولات زندگی بحال ہوگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

بنگلور میں نوٹوں کی بارش حقیقت بن گئی

بنگلور (ویب ڈیسک): بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں نوٹوں کی بارش امراء کی شادیوں میں ہی دیکھنے آتی…

January 25, 2023
دنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات،خامنہ ای کی زیر صدارت سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس

جولفہ - آذر بائیجان (ویب ڈیسک): ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی…

May 19, 2024
دنیا

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ

کراچی (ویب ڈیسک): حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر معاہدہ ہوگیا ہے۔عرب ٹی وی نے…

November 10, 2023
انٹرٹینمنٹ

انور مقصود کیجانب سے فوج سے متعلق بیان پر معذرت اور اغوا کی خبروں کی تردید

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی مصنف انور مقصود نے فوج سے متعلق بیان پر معذرت اور اغوا کی خبروں کی تردید…

December 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?