Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےمنظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےمنظور
پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےمنظور

Published April 11, 2023
Tags: Featured امپیریل کورٹ کے تاثر کو زائل کرنے کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ کا پاس کردہ بل یہ 22 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے پیش کیا۔اس دوران پی ٹی آئی سینیٹرز نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈائس کے سامنے شدید احتجاج کیا اور نعرے بھی لگائے، پی ٹی آئی سینیٹرز نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کی ڈائس کی جانب پھینک دیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا، صدر نے بل واپس بھیج دیا، صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا پاس کردہ بل واپس بھیجا ہے، دونوں ایوانوں نے اس بل پر بحث بھی کی تھی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا صدر مملکت نے اپنے خط میں سوالات اٹھائے ہیں، صدر نے جو سوالات اٹھائے ہیں وہ نامناسب ہیں، صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ریاست کے سربراہ کے طور پر کام کریں، اپنی جماعت کے کارکن کے طور پر کام نہ کریں، صدر صاحب تعصب کی عینک پہن کر جماعت کی سروس شروع کر دیتے ہیں، بل پارلیمان کی صوابدید ہے، صدر کے ایسے الفاظ مناسب نہیں ہیں، صدر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں کسی سیاسی جماعت کے رکن نہ بنیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا صدر تعصب کی عینک اتار کر بل کو پڑھ لیتے، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کا تعین بھی ایکٹ آف پارلیمنٹ سے ہی ہوتا ہے، سپریم کورٹ کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، آئین پاکستان کے تحت قانون ساز ایوان پارلیمنٹ ہے، یہ 22 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے، امپیریل کورٹ کے تاثر کو زائل کرنے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے، تمام تر اختیارات اکیلے چیف جسٹس سے لے کر سینئیر تین ججوں کو دیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن شزا فاطمہ خواجہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 میں ترمیم پیش کی جس کی وزیر قانون نے حمایت کردی۔

ترمیم کے مطابق قانون منظور ہونے کے بعد ججز کمیٹی کا پہلا اجلاس قواعد و ضوابط طے کرنے کے لیے بلایا جائے گا، جب تک ججز کمیٹی رولز نہیں بنالے گی اس وقت تک چیف جسٹس یا کوئی بھی جج میٹنگ بلا سکتا ہے، پہلے اجلاس کے بعد اگلے اجلاس کوئی دو جج بھی بلا سکیں گے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی شق وار منظوری لی گئی جسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

TAGGED:Featuredامپیریل کورٹ کے تاثر کو زائل کرنے کا بلقومی اسمبلی اور سینیٹ کا پاس کردہ بلیہ 22 کروڑ عوام کا نمائندہ ایوان ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قبائلی تنازعات ناسور بن چکے ہیں،اجمل ساوند کا قتل سندھ کےشعور کا قتل ہے؛ اسماعیل شاہ
Next Article ٹی ٹی پی کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی: خواجہ آصف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی یورپی یونین کو کہہ رہی ہے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین…

March 13, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

مسجد نبویﷺ کی جائے نمازوں میں چِپ کیوں‌چھپائی گئی ہے؟

مدینہ (ٹیک ڈیسک): مسجد نبویﷺ مسلمانوں کیلئے دوسری سب سے بڑی اور مقدس مسجد ہے جہاں مسلمان نہایت عقیدت و…

April 28, 2023
پاکستانتازہ ترین

جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں میں تیزی، بڑی تعداد میں شمولیت کا امکان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے…

July 3, 2023
پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیس؛ زیر حراست 103افراد کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس میں زیر حراست 103افراد…

March 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?