Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی
پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی

Published April 28, 2023
Tags: Featured اپنی اپنی قیادت سے ملنا ہے تجاویز پر بات کی گئی دونوں طرف سے پیشرفت ہوئی ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کی تاریخ پر لچک کے جواب میں لچک کا مطالبہ کر رہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی کمیٹی عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات سے پیچھے ہٹنے سے گریزاں ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اور حکومتی وفد میں شامل خواجہ سعد رفیق سے جب صحافیوں نے پوچھا تو ان کا کہنا تھا نہ ڈیڈ ہے نہ لاک ہے۔

بعد ازاں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات منگل تک ملتوی کر دیے گئے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا دونوں کمیٹیاں منگل کو 11 بجے دوبارہ ملیں گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہم نے اپنی اپنی قیادت سے ملنا ہے، مذاکرات میں دونوں طرف سے پیشرفت ہوئی ہے، پی ٹی آئی اور حکومت نے اپنی اپنی تجاویز دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، مذاکرات میں دونوں جانب سے تجاویز پر بات کی گئی ہے۔

رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میری نظر میں آج مناسب پیشرفت حاصل کی ہے، ہم نے آئین کے دائرے کے اندر اپنا نکتہ نظر پیش کر دیا ہے، طے ہوا ہے کہ ہماری اگلی میٹنگ منگل کو ہو گی، میں اور علی ظفر لاہور جائیں گے اور عمران خان کو پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا گرفتاریوں کا سلسلہ مذاکرات کو تباہ کر دے گا، گرفتاریاں مذاکرات کو خراب کرنے کی بات ہے، گرفتاریوں کا معاملہ حکومت کا ہے، اگر گرفتاریاں کی جائیں گی تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ان مذاکرات کے دوران گرفتاریاں ہو رہی ہیں وہ رکنی چاہئیں، حکومتی وزیر کہتے ہیں کہ یہ گرفتاریاں وہ نہیں کر رہے، حکومتی ٹیم سے گرفتاریوں سے متعلق کہا گیا، ان کی بات چیت کو عمران خان کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا دور ہو رہا ہے جس میں ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

آج اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو ہدایت کی ہےکہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، اگر دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلے گی۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے تین مطالبات ماننا مشکل ہے، پی ٹی آئی کے تینوں مطالبات ماننے پر کوئی اتحادی راضی نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے حکومتی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی؟ اس پر وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ابھی گفتگو جاری ہے، حتمی شکل کیسے دی جا سکتی ہے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو ہدایت دی ہے کہ حکومت کی نیت خراب نظر آئے تو مذاکرات سے واپس آجائیں۔

TAGGED:Featuredاپنی اپنی قیادت سے ملنا ہےتجاویز پر بات کی گئیدونوں طرف سے پیشرفت ہوئی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیویارک:صنم ماروی ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی ڈیجیٹل بورڈ پرجلوہ گر
Next Article مچھروں کو بھگانے والے 6 پودے، جو آپ گھر میں‌بھی لگاسکتے ہیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پرویز خٹک کا گورنر خیبرپختونخواکےخلاف الیکشن کمیشن کوخط

پشاور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن آف…

February 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

رحیم یار خان: پولیس کی کچے میں کارروائی کے دوران 6 ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان (ویب ڈیسک): رحیم یار خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ڈی پی…

July 28, 2023
کاروبار

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے…

June 21, 2024
پاکستانصحت

نشتر ہسپتال ملتان میں‌ایڈز پھیل گیا: ایک مریض سے ایڈز دوسرے مریضوں میں پھیلنے کی تصدیق

ملتان (ہیلتھ ڈیسک): نشتر اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہےکہ ڈائیلیسز یونٹ میں ایک مریض ایڈز وائرس پھیلانےکی وجہ بنا۔ترجمان…

November 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?