Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی میں ’ٹارگٹ کلنگ‘ کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری کو روکنا ہے، گورنرسندھ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی میں ’ٹارگٹ کلنگ‘ کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری کو روکنا ہے، گورنرسندھ
پاکستان

کراچی میں ’ٹارگٹ کلنگ‘ کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری کو روکنا ہے، گورنرسندھ

Published June 6, 2024
Tags: Featured انہوں نے عدلیہ سے درخواست کی کہ وہ اسٹریٹ کرائم اور قتل کے مقدمات پر نظر رکھیں تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سرینا موبائل مارکیٹ میں مقتول سعد صدیقی کے والدین نے کہا گورنر کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر واقعات میں پیش آنے والے قتل کے واقعات کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کا مقصد شہر قائد میں بیرونی سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سرینا موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول یوٹیوبر سعد صدیقی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے یوٹیوبر کے والدین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلیے دعا کی۔

گورنرسندھ نے یوٹیوبر کی ناگہانی موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس کی شدید مذمت کی اور شفاف تحقیقات کی ہدایت دی جس پر پولیس دس روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ گورنر سندھ نے مقتول کے بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات خود اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مخیر دوستوں سے بھی متاثرہ گھرانہ کی کفالت کے حوالے سے بات کروں گا۔
مقتول سعد صدیقی کے والدین نے کہا گورنر کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے ہمیں بہت حوصلہ اور انصاف کی امید ملی ہے۔

بعدازاں میڈیا سےبات کرتے ہوئے گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ آج مقتول سعد کے والدین، بہنوں اور بچوں کو ہم کیاجواب دیں؟ کراچی کے پڑھے لکھے نوجوان اور یوٹیوبرز کو ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کرکے بیرونی سرمایہ کاروں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ وہ سرمایہ کاری نہ کریں ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی کو لاوارث شہر بنایا جارہا ہے مگر ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے عدلیہ سے درخواست کی کہ وہ اسٹریٹ کرائم اور قتل کے مقدمات پر نظر رکھیں اور ان میں نامزد ملزمان کو ضمانت نہ دے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنیز کی اسکروٹنی ہونی چاہیے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں ظلم کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے، خدارا سیاست نہ کریں سرجوڑ کر بیٹھیں، آج کسی سیاسی جماعت کوذمہ دار نہیں ٹھہراؤں گا۔

کامران ٹیسوری نے صوبائی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں جاری ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے واقعات کا نوٹس لے کر ان میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کروائیں۔

TAGGED:Featuredانہوں نے عدلیہ سے درخواست کی کہ وہ اسٹریٹ کرائم اور قتل کے مقدمات پر نظر رکھیںتفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سرینا موبائل مارکیٹ میںمقتول سعد صدیقی کے والدین نے کہا گورنر کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article والٹن ائیرپورٹ کیوں بند ہوا؟ نیب نے تحقیقات شروع کر دیں
Next Article غزہ میں 90 فیصد بچے بنیادی غذائی ضروریات سے محروم ہیں، یونیسیف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہم پر تشدد ہوا اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں: عمر ایوب

فیصل آباد (ویب‌ڈیسک): تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہےکہ ہم پر تشدد ہوا ہے اور ہمارے…

May 11, 2024
پاکستان

سندھ کابینہ میں اختلافات، وزیر اعلیٰ اور وزیرصحت کے ایک دوسرے پر الزامات

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبائی نگران وزیر صحت کی جانب سے مداخلت…

November 10, 2023
پاکستان

ملکی نظام قرضوں پر چلے گا تو حالات خراب ہوتے رہیں گے؛ زین شاہ

لاڑکانہ (ویب ڈیسک): سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ ملکی نظام قرضوں پر…

July 3, 2023
پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگی رکن کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا

(ویب ڈیسک):‌ اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر مسلم لیگ ن…

October 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?