Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹیکنالوجی ٹریڈ: ٹوئٹر کی جانب سے پیمنٹ فیچر متعارف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > ٹیکنالوجی ٹریڈ: ٹوئٹر کی جانب سے پیمنٹ فیچر متعارف
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی ٹریڈ: ٹوئٹر کی جانب سے پیمنٹ فیچر متعارف

Published January 31, 2023
Tags: Featured پیمنٹ فیچر متعارف ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافے کے لیے سی ای او ایلون مسک
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): ٹوئٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیمنٹ فیچر متعارف کرانے کے منصوبے پر پیشرفت کی گئی ہے۔ فنانشنل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کمپنی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافے کے لیے نئے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیمنٹ سروسز کو ایپ کا حصہ بنانے کے لیے ٹوئٹر کی جانب سے امریکا میں ریگولیٹری لائسنس کے حصول پر کام کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے نومبر 2022 میں پیمنٹ سروسز کے لیے امریکی محکمہ خزانہ میں رجسٹریشن کرائی تھی اور اب لائسنس کے حصول کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کو توقع ہے کہ لائسنس کا عمل ایک سال کے اندر مکمل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے نومبر 2022 میں پیمنٹ سسٹم کو ٹوئٹر کا حصہ بنانے پر بات کی تھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کا پیمنٹ سسٹم بینک اکاؤنٹس اور ڈیبٹ کارڈ سے منسلک ہوگا۔

ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پلان سے صارفین اس پلیٹ فارم کو پیمنٹس کے لیے استعمال کرسکیں گے اور ایک دوسرے کو رقوم بھیج سکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو ٹوئٹر سے لنک کرسکیں گے اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں زیادہ فیچرز فراہم کریں گے جبکہ ڈیبٹ کارڈز اور چیکس کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

ایلون مسک معروف سروس پے پال کے شریک بانی بھی رہے ہیں اور انہیں اس طرح کے پیمنٹ سسٹم کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہے۔

اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔

وہ کافی عرصے سے ٹوئٹر کو ایک سپر ایپ میں تبدیل کرنے کی بات کررہے ہیں جہاں صارفین کو ایک ہی جگہ ای کامرس، فنانس اور دیگر سروسز مل سکیں۔

TAGGED:Featuredپیمنٹ فیچر متعارفٹوئٹر کی آمدنی میں اضافے کے لیےسی ای او ایلون مسک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی مشہور گلوکار کیلاش کھیر کی کنسرٹ کے دوران دھلائی
Next Article بھارت میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیےپِچ بنانیوالے کیوریٹر پر اعتراض
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

فرانس کا روس سے لڑائی کیلیے یوکرین کو مزید ٹینک دینے کا وعدہ

پیرس (ویب ڈیسک): فرانس نے روس سے لڑائی کے لیے یوکرین کو مزید ٹینک اور دیگر سامان دینے کا وعدہ…

May 15, 2023
پاکستان

کسی کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی واقعات پر کارروائی ہوگی: کاکڑ

نیویارک (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں…

September 23, 2023
تازہ ترینصحت

بھارت میں کورونا: مقامی نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

بھارت میں مقامی طوپر تیارکردہ کوروناکی نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی، ویکسین کورونا بوسٹر ڈوز…

December 24, 2022
پاکستان

بار کونسلز کاجج کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وکلا کی اعلیٰ تنظیمیں، سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے خلاف ریفرنس دائر کریں گی جو…

February 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?